وزیر اطلاعات بلوچستان جان اچکزئی کا گوادر یونیورسٹی کا دورہ

کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) وزیر اطلاعات بلوچستان جان اچکزئی کا گوادر یونیورسٹی کا دورہ بلوچستان کے نگراں وزیر اطلاعات جان اچکزئی نے کہا کہ گوادر یونیورسٹی سمیت تعلیمی ادارے صوبے سے تعلیمی پسماندگی دور کرنے میں کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے یونیورسٹی آف گوادر کا دورہ کرتے ہوئے اور یونیورسٹی کے طلباء اور فیکلٹی ممبران سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر محمد نوید عالم اسسٹنٹ کمشنر گوادر، امداد بلوچ پراجیکٹ ڈائریکٹر یونیورسٹی آف گوادر، سعدیہ نصیر ڈائریکٹر سٹوڈنٹس افیئرز کے علاوہ یونیورسٹی کے مختلف ڈپارٹمنٹ کے ہیڈز ، سینئر فیکلٹی ممبران اور طلباء و طالبات نے انٹریکشن سیشن میں شرکت کی صوبائی وزیر نے کہا کہ اساتذہ کا کردار کسی بھی معاشرے کی ترقی کے لیے اہم ہوتا ہے کیونکہ علم کے بغیر ترقی کے مقاصد کا حصول ممکن نہیں۔

وزیر اطلاعات نے انٹریکشن سیشن کے دوران طلباء کے لیے ڈیجیٹل سکلز اسکالرشپ اور ہونہار طلباء کے لیے 50 لیپ ٹاپ کا اعلان کیا قبل ازیں گوادر یونیورسٹی کے وائس چانسلر کی جانب سے ڈائریکٹر اورک محمد ارشاد نے وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی جان اچکزئی کو یونیورسٹی آنے پر خوش آمدید کہا اور انہیں یونیورسٹی کے مختلف شعبوں کا دورہ کرایا اور گوادر یونیورسٹی کے حوالے سے بریفنگ دی آخر میں وائس چانسلر کی جانب سے معزز مہمانوں کو یونیورسٹی کی یادگاری شیلڈز پیش کیں اور ان کا شکریہ ادا کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے