بلوچستان میں ماہی گیری کی صنعت کو ترقی دینے کیلئے ہرممکن اقدامات اٹھائے جارہے ہیں،نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی نے کہا کہ بلوچستان میں ماہی گیری کی صنعت کو ترقی دینے کیلئے ہرممکن اقدامات اٹھائے جارہے ہیں گوادر سمیت بلوچستان کے ساحل پر کس قسم کی غیر قانونی لڑالنگ کی اجازت نہیں دی جائے گی گوادر سمیت مکران بھر میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جائے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو یہاں کمشنر مکران ڈویژن سعید احمد عمرانی کی جانب سے دی گئی بریفننگ میں خطاب کرتے ہوئے کیا وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ملکی معیشت کی ترقی کیلئے سی پیک اور اس سے جڑے منصوبے کلیدی اہمیت کے حامل ہیں وزیر اعلیٰ نے ہدایت کی کہ سی پیک اور تمام جاری ترقیاتی منصوبوں کی بروقت معیاری تکمیل کو یقینی بنایا جائے۔انہوں نے کہا کہ کہ ہماری حکومت بلوچستان کے ساحلی علاقوں خصوصاً گوادر کی ترقی کے ثمرات عام لوگوں تک پہنچانے میں سنجیدہ ہے، کمشنر مکران ڈویژن نے گوادر سمیت مکران ڈویڑن میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت، انتظامی ڈھانچے سے متعلق بریفننگ دیتے ہوئے نگران وزیر اعلیٰ کو بتایا کہ گوادر کی 70فصید آبادی کا زریعہ آمدن ماہی گیری جبکہ 30فصید کا انحصار دیگر شعبوں اور سرکاری ملازمتوں پر ہے 600کلو میٹر طویل ساحلی پٹی اور منفرد محل وقوع کے باعث گوادر دنیا کی توجہ کا مرکز ہے گوادر میں جاری ترقیاتی عمل سے علاقے کی ترقی کے نئے امکانات اور مواقع ظاہر ہورہے ہیں اور ان مواقعوں سے بھرپور استفادہ کرنے کے لیے وفاق اور صوبائی حکومتیں گوادر کی مجموعی ترقی کے لیے غیر معمولی اقدامات اٹھا رہی ہیں نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی کو سیکرٹری فشریز حافظ طاہر نے ماہی گیری صنعت اور ماہی گیروں کی فلاح و بہبود سے متعلق پیش رفت سے آگاہ کیا اس موقع پر بریفنگ میں ادارہ ترقیات گوادر کے ڈائریکٹر جنرل مجیب الرحمٰن قمبرانی نے نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان کو گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے زیر نگرانی جاری ترقیاتی منصوبوں سے متعلق تفصیل سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ ترقیاتی منصوبوں کی راہ میں حائل بنیادی مشکلات حل کردی گئی ہیں اور ایک جدید شہر اور تجارتی مرکز کے طور پر گوادر کی ترقی کا سفر شروع ہو چکا ہے گوادر بلوچستان کی ترقی کا بنیادیں زینہ ہے حکومت کی اولین ترجیحات میں گوادر کی ترقی سرفہرست ہے۔اس موقع پر نگران وزیر اطلاعات جان اچکزئی ایڈیشنل چیف سیکرٹری ترقیات حافظ عبد الباسط، ڈپٹی کمشنر گوادر اورنگزیب بادینی اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ثناء ماہ جبین عمرانی اسسٹنٹ کمشنر گوادر محمد نوید عالم سمیت دیگر حکام بھی موجود تھے۔