اسلام آباد پولیس چیئرمین پی ٹی آئی کو اٹک جیل سے لے کر روانہ

راولپنڈی (ڈیلی گرین گوادر) اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم پر وفاقی دارالحکومت کی پولیس عمران خان کو اٹک جیل سے لے کر روانہ ہوگئی۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد پولیس اٹک جیل پہنچی اور عمران خان کو سخت سیکیورٹی میں لے کر روانہ ہوئی، قافلے میں موبائلز اور ایمبولینس بھی شامل ہے۔

ذرائع کے مطابق عمران خان کو اٹک جیل سے براستہ موٹروے اڈیالہ جیل منتقل کیا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے لیے کمرے کی صفائی کروالی گئی ہے جس میں اٹیچ باتھ بھی ہے۔

جیل حکام کے مطابق سینٹرل جیل اڈیالہ منتقلی پر جیل مینوئل کے مطابق میڈیکل سمیت تمام تقاضے پورے کیے جائیں گے، چیرمین پی ٹی آئی کو سابق وزیراعظم کے استحقاق کے مطابق بیٹر کلاس دی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے