جمعیت علماء اسلام نے محدود وسائل میں رہ کر عوام کی فلاح وبہبود کے لئے بہت سارے ترقیاتی کام کئے ہیں، مکھی شام لعل

حب(ڈیلی گرین گوادر)جمعیت علماء اسلام کے سابق اقلیتی رکن صوبائی اسمبلی بلوچستان مکھی شام لعل لانگو آباد اکبر کالونی حب میں ترقیاتی کاموں کا دورہ کیا جہاں ایم پی اے فنڈز سے بلیک ٹاپ روڈ سیوریج اور اسٹریٹ لائٹس کا کام تیزی جاری ہے۔اس موقع پر مکھی شام لعل لاسی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جمعیت علماء اسلام نے محدود وسائل میں رہ کر عوام کی فلاح وبہبود کے لئے بہت سارے ترقیاتی کام کئے ہیں اس وقت حب اور لسبیلہ میں کئی مقامات پر ترقیاتی کام جاری ہیں۔انہوں نے کہا کہ نگران حکومت میں ٹرانسفر پوسٹنگ کا اختیار صرف الیکشن کمیشن کو ہوتا ہے مگر یہاں ٹرانسفر پوسٹنگ سیاسی بنا پر ہورہے ہیں جو قابل قبول نہیں اس کی بھرپور مزمت کرتے ہیں ہے الیکشن کمیشن کو اسکا نوٹس لینا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام ہمیشہ حق و سچ کا ساتھ دیتا آرہا ہے اور ہمارے قائد مولانا فضل الرحمن نے ہمیشہ جمہوریت کی بقاء کے لئے جدوجہد کی ہے ہم جمہوریت پسند ہیں جمہوری قوت پر یقین رکھتے ہیں. انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام ایک جمہوری سیاسی جماعت ہے جس میں ہر طبقہ فکر اور مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والوں کو برابر کی حیثیت دی جاتی ہے جمعیت علماء اسلام صرف عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے جس کیلے ہمارے اقابرین نے بے دریغ قربانیاں دی ہیں. اس موقع پر جمعیت علماء اسلام کے ضلعی ڈپٹی جنرل سیکریٹری و کونسلر میونسپل کارپوریشن حب مولانا شاہ محمد صدیقی نے کہا لانگو آباد کو کئی سالوں سے سیاسی بنا پر نظر انداز کیا گیا اور یہاں ترقیاتی کام بالکل بھی نہیں ہوئے تھے مگر جمعیت علماء اسلام کے مرکزی نائب امیر مولانا غلام قادر قاسمی کی سفارشات پر سابق رکن صوبائی اسمبلی مکھی شام لعل لاسی کے فنڈز سے لانگو آباد میں مختلف ترقیاتی کام جاری ہیں اس موقع پر کونسلر وڈیرہ غلام قادر لانگو نے خصوصی طور پر سابق رکن صوبائی اسمبلی مکھی شام لعل لاسی کا شکریہ ادا کیا اس موقع پر جمعیت علماء اسلام سے تعلق رکھنے والے میونسپل کارپوریشن حب کے کونسلران اسد اللہ کاکڑ گل حسن میروانی جبکہ جمعیت علماء اسلام حب کے رہنماؤں مفتی ولی محمد اور ثناء اللہ لانگو سمیت دیگر کارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے