سب سے زیادہ بجلی چوری کرنے والے سات اضلاع کی تفصیلات سامنے آگئیں
اسلام آباد (ڈیلی گرین گوادر) ملک کے سب سے زیادہ بجلی چوری کرنے والے سات اضلاع کی تفصیلات سامنے آگئیں، ہم انویسٹی گیشن ٹیم نے ریکارڈ حاصل کرلیاسرکاری ریکارڈ کے مطابق خیبرپختونخواہ میں سات اضلاع میں دوسال میں 119 ارب روپے کی بجلی چوری ہوئی، ان اضلاع میں دوسال میں مجموعی طور پر 27 لاکھ صارفین نے 650 ارب روپے کی بجلی خرچ کی۔
پشاور میں دوسال میں 60 ارب روپے کی بجلی چوری کی گئی، دوسال میں پشاور میں 639 488 صارفین کو 200 ارب روپے کی بجلی مہیا کی گئی ریکارڈ کے مطابق مردان میں 359892 صارف دوسال میں 68 ارب روپے کی بجلی استعمال کی ہے، مردان میں پچھلے دوسال میں 22 ارب روپے کی سالانہ بجلی چوری ہوتی ہے۔
اسی طرح سوات میں 349298 صارف نے دو سال میں 32 ارب روپے کی پجلی خرچ کی ہے، سوات میں گزشتہ دو سال میں چارارب کی چوری ہوئی ہے سرکاری ریکارڈ کے مطابق ڈیرہ اسماعیل شہر کو دوسال میں 32 ارب روپے کی 163841 صارفین کو بجلی مہیا کی گئی،شہر میں 20 ارب روپے کی بجلی چوری کی گئی۔
اس کے علاوہ ملتان میں گزشتہ دوسال میں 1226581 صارف نے سالانہ222 ارب روپے کی بجلی خرچ کی، ملتان شہرمیں پچھلے دوسال میں 6 ارب روپے کی بجلی چوری ہوئی ہے۔