آئندہ پولیو مہم کی سکیورٹی کو فول پروف بنائی جائیگی، ڈپٹی کمشنر کوئٹہ
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) ڈپٹی کمشنر کوئٹہ لیفٹیننٹ(ر) سعد بن اسد کی زیر صدارت پولیو کے صورتحال کے حوالے سے چار یونین کونسلز کے آفیسروں کا مشترکہ اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں چاروں یونین کونسلز کے آفیسران اور اہلکاران نے شرکت کی اجلاس میں ڈپٹی کمشنر کو گزشتہ پولیو مہم کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ اجلاس سے ڈپٹی کمشنر کوئٹہ لیفٹیننٹ(ر) سعد بن اسد نے خطاب کرتے ہوے کہا کہ آئندہ پولیو مہم کی سکیورٹی کو فول پروف بنائی جائیگی۔انسدادی مہم کے دوران 100 فیصد کوریج کرنے والے اہلکاران اور آفیسران کو اعزازی سرٹیفکٹ دی جائیگی اور مہم کے دوران کوریج کو مکمل نہ کرنے یا کمپین کے دوران کوریج میں سستی برتنے والے اہلکاران کو فوری فارغ کیے جائیگے۔ اس دوران چاروں اسسٹنٹ کمشنرز پولیو عملے کے ہمراہ ہونگے۔انہوں نے کہاکہ پولیو کے خاتمے کے لیے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔