شہر میں اشیاء خوردونوش کی قیمتوں کی نگرانی کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے،ڈپٹی کمشنر کوئٹہ

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) ڈپٹی کمشنر کوئٹہ لیفٹیننٹ(ر) سعد بن اسد کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں ضلعی انتظامیہ،محکمہ انڈسٹری، محکمہ زراعت اور فوڈ اتھارٹی کے اعلی آفیسران، تندور ایسوسی ایشن،انجمن تاجران،دکانداران،شوگر ڈیلرز،ڈیری فارم ایسوسی ایشن۔ملک شاپس ایسوسی ایشن بیف اینڈ مٹن شاپ ایسوسی ایشن کے علاؤہ دیگر متعلقہ ایسوسی ایشنز کے عہدیداران نے شرکت کی۔اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں استحکام اور عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے ہرممکن اقدامات کئے جائیں گے۔اجلاس میں گوشت کی قیمتوں کو کم کرنے کے حوالے سے گزشتہ قمیتوں پر جائزہ لینے کے بعد آئندہ اجلاس میں گوشت کی قیمتوں میں کمی لائی جائے گی۔اس حوالے سے نئے ریٹ پر عملدرآمد نہ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔اس کے علاؤہ اجلاس میں دودھ کی قیمت اور بھینس اور گائے کے دودھ کی الھ الگ قیمت مقرر کرنے کے لئے حمتی ریٹ مقررہ کی جائے گی اگر کوئی دکاندار الگ ریٹ پر عمل نہیں کریگا تو سخت کارروائی کا سامنا کرنا پڑسکتاہے۔روٹی کی قیمت اور وزن کے حوالے سے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ روٹی کی قیمت 25روپے مقررہ کء گئی ہے جس کا باقاعدہ اعلامیہ جاری کیا جائے گا۔جبکہ روٹی تعین کردہوزن کے مطابق فروخت کی جائے گی۔اس حوالے سے ضلعی انتظامیہ کی ٹیمیں روزانہ کی بنیاد پر روٹی اور دیگر اشیاء خوردونوش کی قیمتوں اور معیار کو چیک اور بیلنس کریگی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے کہاکہ شہر میں اشیاء خوردونوش کی قیمتوں کی نگرانی اور عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے تاجر برادری اور دکاندار حضرات سرکاری نرخ نامے کے مطابق اشیاء خوردونوش کی فروخت کو یقینی بنائیں جبکہ اپنی دکان پر اشیاء خورد و نوش کی قیمتں واضح اور بڑے الفاظ میں آویزاں کریں۔تاکہ عوام کو آسانی ہوسکے۔انہوں نے کہاکہ پرائس لسٹ کی خلاف ورزی اور ناجائز منافع خوری کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔اجلاس میں دودھ،دہی،گوشت، نان، چپاتی اور پراٹے اور اشیاء خوردونوش کی قیمتوں اور وزن کے حوالے اہم فیصلے کئے گئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے