بلوچستان کے جس علاقے نے پورے ملک کو گیس دی وہ پتھرکے دور میں ہے، وزیراعظم

 اسلام آباد: اسلام آباد میں یونیورسل فنڈ کی جانب سے کنٹریکٹ ایوارڈز کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت پیچھے رہ جانے والے طبقات اور علاقوں کی ترقی کے لیے اقدامات کر رہی ہے، اس معاہدے سے تیز رفتار انٹرنیٹ سروسز سے سندھ کے گھوٹکی اور سکھر جیسے اور بلوچستان کے پسماندہ علاقے جہاں بہت غربت اور وسیع رقبہ ہے، استفادہ کرسکیں گے۔

وزیراعظم کاکہنا تھا کہ بلوچستان کو ماضی میں نظر انداز کیا گیا،جدید ٹیکنالوجی ففتھ انڈسٹریل ریوولوشن میں انتہائی اہمیت کی حامل ہے اور ہم اپنے نوجوانوں کو علم اور ہنر سے آراستہ کرنے کے لیے دور دراز علاقوں میں آن لائن تعلیمی نظام متعارف کراسکتے ہیں۔

ان کاکہنا تھاکہ  ڈیجیٹل پاکستان ہمارا مستقبل ہے اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے پر کنٹریکٹ دے کر ہم اپنی برآمدات میں اضافہ کرسکتے ہیں،انفارمیشن ٹیکنالوجی کا شعبہ پسماندہ اور دوردراز علاقوں کے لیے مواقع پیدا کرسکتا ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان کی صرف 25،  26 ارب ڈالر کی برآمدت کچھ بھی نہیں، 1960کی دہائی میں پاکستان دوسروں کے لیے ترقی میں رول ماڈل تھا، ڈیجیٹل پاکستان ملک کا مستقبل ہے، ہم نے ابھی بہت کام کرنا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے