افسوس کی بات ہے کہ پشتون قوم کا دشمن پشتون قوم میں اور بلوچ کا دشمن بلوچ قوم میں موجود ہے، نواب غوث بخش باروزئی

سبی (ڈیلی گرین گوادر) سابق نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان و چیف آف سبی نواب غوث بخش باروزئی نے کہا ہے کہ افسوس کی بات ہے کہ پشتون قوم کا دشمن پشتون قوم میں اور بلوچ کا دشمن بلوچ قوم میں موجود ہے پشتوں قوم قبیلے کا رسم رواج دیگر اقوام سے مختلف پوری دنیا میں نمایاں حیثیت رکھتا ہے پشتون کلچرل میں مہمان نوازی بہادری جفا کشی عزت ناموس کی حفاظت دشمنوں کے خلاف جنگ کی داستانیں آج بھی عام ہیں صدیوں پرانے کلچرل کو آج بھی پشتون قوم قبیلے نے زندہ رکھا کر اپنے آباؤ اجداد کی مہمان نوازی بہادری کو آباد رکھا ہوا ہے سبی قدیم ترین شہر ہونے کے ساتھ ساتھ یہاں پر آباد پشتون بلوچ سرائیکی سندھی پنجابی اردو بولنے والوں پر مشتمل پھولوں کا گلدستہ بھی ہے مگر پشتون قبائل کے ساتھ ہونے والی سیاسی ناانصافی کے خاتمہ کے لئے پشتون قوم کو متحد ہونا پڑے گا اپنے حقوق کے حصول کے لئے اب ہر فورم ہر جگہ پر اپنے ایک قوم بن کر ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کو یقینی بنائیں پشتون کلچرل ڈے کے موقع پر سبی میں آباد دیگر قوم قبیلے زبان مذہب کے لوگوں نے جس اتحاد اتفاق کا مظاہرہ کیا وہ پشتون قوم کے لئے کسی نعمت سے کم نہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے پشتون کلچرل ڈے کے موقع پر جرگہ ہال سبی میں پشتون کلچرل ڈے کمیٹی کے زیر اہتمام ہونے والے پروقار تقریب کے مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا قبل ازین پشتون کلچرل ڈے کی موقع پر دنیا بھر کی طرح سبی میں بھی شایاں شان اندازسے کلچرل ڈے منایا گیا پشتون کلچرل ڈے کی مناسبت سے جرگہ ہال سبی میں شانداز تقریب کا انعقاد کیا گیا پروقار تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا اسٹیج سیکرٹری کے فرائض پشتونخواملی عوامی پارٹی کے رہنما ڈاکٹر نور احمد شاہ، سبی یوتھ اتحاد کے مرکزی چیئرمین سردار محمد ابراہیم خان بختیار زئی نے کی تقریب میں آنے والے پشتون بلوچ سرائیگی سندھی پنجابی سیٹلرز اور اقلیتی برادی میڈیا نمائندگان سمیت تمام مہمانوں کو پشتون رسم رواج کے مطابق پگڑی لونگی پہنائی گئی تقریب سے چیف آف سبی نواب غوث بخش باروزئی، ایس ایس پی عنایت اللہ بنگلزئی، اسسٹنٹ کمشنر جار اللہ کاکڑ، ڈسٹرکٹ زکاۃ وعشر کمیٹی کے چیئرمین زاہد مشرف، ڈاکٹر نور احمد شاہ، ایڈووکیٹ عنایت اللہ مرغزانی، سردار محمد ابراہیم خان بختیار زئی،قادر بخش لونی ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے پشتون رسم رواج مہمان نوازی بہادری جفاکشی سمیت تاریخ تمدن ثقافت کے حوالے سے تفصیلی خطاب کیا مقررین کا کہنا تھا کہ سبی ایک پرامن شہر ہے یہاں پر آباد پشتون بلوچ سرائیکی سندھی پنجابی اقلیتی برادری ایک دوسرے کے غم اور خوشی میں برابری کی بنیاد پر شامل ہوتے ہیں پشتون قوم قبیلے نے ہمیشہ امن خوشحالی ترقی کا پیغام عام کیا پشتوں کلچرل ڈے کے موقع پر مقررین نے کہا کہ سبی میں پشتوں قوم کے ساتھ ہونے والی ناانصافی برادشت نہیں کریں گے اپنے جائز حقوق کے حصول کے لئے متحد ہوکر ہر فورم پر جدوجہد کرنے کا عزم کرتے ہیں بعدازان جرگہ ہال سبی میں پشتون سمیت دیگر اقوام کے نوجوانوں نے پشتون رقص کرکے محفل کو چار چاند لاڈالے اس موقع پر پولیس کی جانب سے سیکورٹی کے بہترین انتظامات کیے گئے تھے۔اس موقع پر تقریب میں کمیٹی کے ممبران نے مہمانان گرامی کو اپنی ثقافتی پگڑیاں پہنائی تقرب کے اختتام پر پشتو رقص پیش کیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے