جھل مگسی میں او جی ڈی سی ایل کی جانب سے سکول، ہسپتال کی سنگ بنیاد اور واٹر پلانٹ کا افتتاح کر دیا گیا

جھل مگسی (ڈیلی گرین گوادر)جھل مگسی میں او جی ڈی سی ایل کی جانب سے سکول، ہسپتال کی سنگ بنیاد اور واٹر پلانٹ کا افتتاح کر دیا گیا۔جمعہ کو جھل مگسی میں منعقدہ افتتاحی تقریب میں سابق رکن اسمبلی نوابزادہ طارق خان مگسی اور سابق رکن قومی اسمبلی نوابزادہ خالد حسین مگسی نے شرکت کی جہاں سابق رکن صوبائی اسمبلی نوابزادہ طارق خان مگسی، سابق رکن قومی اسمبلی نوابزادہ خالد حسین مگسی اوراو جی ڈی سی ایل کے ضیاء صلاالدین، عبدالرزاق خٹک،اکرام اللہ کانسی نے واٹر پلانٹ کا افتتاح کیا،تقریب کے دوران او جی ڈی سی ایل کی جانب سے محکمہ صحت جھل مگسی کی ڈی ایچ او ڈاکٹر رخسانہ مگسی کو دو عدد منی ایمبلینسز کی چابیاں انکے حوالے کی گئیں اس موقع پر افتتاحی تقریب سے نوابزادہ طارق خان مگسی،نوابزادہ خالدحسین مگسی،او جی ڈی سی ایل کیای ڈی سروسز ضیاء صلاالدین، جنرل منیجر او جی ڈی سی ایل عبدالرازق خٹک و دیگرز نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع جھل مگسی کے عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لئے کوشاں ہیں او جی ڈی سی ایل کی جانب سے سی ایس آر پروگرام شروع کیا گیا ہے ضلع کے تیس طلبا کو اسلام آباد نیوٹیک کے ذریعے پڑھانے کے لیے لے گئے ہیں،اس کے بعد انھیں سعودی عرب کی کمپنی میں جو مقابلے میں پاس ہوگا اس کو منتخب کرکے بھیجوا دیا جائے گا دو عد بور واٹر سپلائی دو عدد ایمبولینسیز اور 100 مستحق غریب میں راشن بیگ جبکہ فری آئی کمپ کا بھی انعقاد کردیا جائے گا اس کے علاوہ جھل مگسی کے سیلاب متاثرہ علاقوں گوٹھ آمر اور گوٹھ کٹوہر میں ماڈل ویلج بنایا جائے گا جو کہ 80 گھروں پر مشتمل ہوگا، انہوں نے کہا کہ ضلع میں جو گیس دریافت ہوئی ہے اس کا اس میں پانچ کلومیڑ تک گیس کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا انہوں نے کہا کہ عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لئے ہر ممکن کوشش جاری رہے گی جو کہ عوام ہماری طرف سے دی گئی بنیادی سہولیات سے استعفادہ حاصل کر سکیں تقریب میں ڈپٹی کمشنر جھل مگسی محمد اعجاز سرور ایم سی جھل مگسی چئیرمین نوابزادہ جعفر خان مگسی، اسسٹنٹ کمشنر جھل مگسی فہد حسین راشدی، ڈی ایچ او جھل مگسی ڈاکٹر رخسانہ مگسی، اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ نوابزادہ نیاز حسین زہری،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفسیر جھل مگسی عبدالستار لانگو، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت غلام سرور مگسی و دیگر ضلعی آفسیران سمیت قبائلی شخصیات و معتبرین نے شرکت کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے