مسلم لیگ(ن) بلوچستان کے کارکنان عام انتخابات کی بھرپور تیاریاں شروع کردیں،چوہدری نعیم کریم

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے مرکزی سینئر رہنما چوہدری نعیم کریم نے کہاہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات کرانے کا اعلان کردیا ہے مسلم لیگ(ن) بلوچستان کے کارکنان عام انتخابات کی بھرپور تیاریاں شروع کردیں آنے والاوقت مسلم لیگ(ن) کاہی ہے،پارٹی قائد میاں محمدنواز شریف کے خلاف اگر سازشیں نہ کی جاتیں تو پاکستان آج ایشیاء کا ٹائیگر ہوتا۔یہ بات انہوں نے جمعہ کو مسلم لیگ(ن) بلوچستان کے رابطہ آفس میں ملاقات کرنے والے طارق بٹ، میر ظفرقمبرانی، اشرف جاویدکرد،شبیر غوری، شفیق اعوان، لیاقت راجپوت،سرفراز بلوچ، چوہدری محمود نظیراور یاسین گجر سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ ملاقات کے دوران کوئٹہ میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات اور آنے والے عام انتخابات میں حصہ لینے کے بارے میں تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔چوہدری نعیم کریم نے کہاکہ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کیلئے میاں محمد نوازشریف کو واپس پاکستان لانا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ پارٹی قائد وسابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی آمد سے متعلق پارٹی کارکنان میں جوش و خروش ہے کارکن اپنے قائد کے آنے کا انتظار کر رہے ہیں انشاء اللہ قائد(ن) لیگ 21اکتوبر کو واپس وطن آرہے ہیں پاکستان بھر سے مسلم لیگ(ن) کے کارکنان قائد کا شایان شان استقبال کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان اسوقت بہت سے بحرانوں میں گرا ہوا ہے مسلم لیگ(ن) ہی ملک کو بحران سے نکال سکتی ہے۔انہوں نے کہاکہ الیکشن کمیشن نے جنوری میں عام انتخابات کرانے کااعلان کردیاہے جس کے بعد مسلم لیگ(ن) کے کارکنان انتخابات کی بھرپور تیاریاں کریں اور الیکشن کمیشن کے اعلان کے مطابق 27 ستمبر کو نئی حلقہ بندیوں کی فہرستیں شائع ہونگی فہرستیں شائع ہونے کے بعد صوبائی اور ڈویژنل عہدیداران اور کارکنان فہرستوں کا مکمل جائزہ لیں نئی حلقہ بندیوں پر اعتراضات اورتجاویز تیار کرکے الیکشن کمیشن میں جمع کرائی جائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے