تبلیغی اجتماع آج دالبندین میں شروع ہوگا تمام تیاریاں مکمل

دالبندین(ڈیلی گرین گوادر)تبلیغی اجتماع آج دالبندین میں شروع ہوگا تمام تیاریاں مکمل تفصیلات کے مطابق ضلع چاغی کے صدر مقام دالبندین میں بروز جمعرات تین روزہ تبلیغی اجتماع کا آغاز آج سے ہوگا اجتماع میں ہزاروں افراد کے لیئے تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہے صوبہ کے مختلف علاقوں سے اجتماع میں شرکت کرنے کے لیے لوگوں کے آمد کا سلسلہ بروز بدھ سے جاری ہے شہر کے مغربی سائیڈ پر اجتماع گاہ بنایا گیا ہے جس میں تمام سہولیات اجتماع میں آنے والوں کے لیے اہتمام کیا گیا ہے اجتماع کئی سال بعد دالبندین میں ہورہا ہے اجتماع 22،23،24 ستمبر تک جاری رہیگا 24 ستمبر کو دعا اور اختتام ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے