اساتذہ جدید تعلیمی تبدیلیوں کا مقابلہ احسن انداز سے کریں، نگران صوبائی وزیر ڈاکٹر قادر بلوچ

کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر)نگران صوبائی وزیر تعلیم پروفیسر ڈاکٹر قادر بلوچ نے کہا ہے کہ صوبے کے تعلیمی نظام میں بہتری لانے کے لئے اپنے سسٹم آف ٹریننگ کو دور جدید کے تقاضوں سے ہم کنار کرنے کے لئے جدید خطوط پر استوار کرنے کی اشد ضرورت ہے۔ان خیالات کا اظہار نگران صوبائی وزیر تعلیم پروفیسر ڈاکٹر قادر بلوچ نے بلوچستان اکیڈمی فار کالج ٹیچرز کی جانب سے اکیڈمی کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے کہا اس موقع پر سیکرٹری تعلیم عبدالروف بلوچ ڈائریکٹر بلوچستان اکیڈمی فار کالج ٹیچرز پروفیسر محمد نواز سومرو کے علاوہ اکیڈمی کے اعلیٰ حکام بھی موجود تھے ڈائریکٹر بیکٹ پروفیسر محمد نواز سومرو نے ادارے کے خدوخال افادیت اور اغراض و مقاصد کے بارے میں تفصیل سے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ادارے کا مقصد صوبے کے کالج اساتذہ کو دور جدید کے تعلیمی خطوط سے ہم آہنگ کرنا ہے تاکہ اساتذہ جدید تعلیمی تبدیلیوں کا مقابلہ احسن انداز سے کریں اس حوالے سے اکیڈمی نے سال 2023 میں اب تک 1800 اساتذہ کرام کو ٹ یننگ دی ہے اور یہ سلسلہ مستقبل میں بھی جاری رہے گا اس موقع پر نگران صوبائی وزیر تعلیم پروفیسر ڈاکٹر قادر بلوچ نے کہا کہ ادارے کو ایک ایسا جدید نظام متعارف کرنا چاہیے کہ جس میں ادارے کے اپنے ٹرینرز ہونے چاہیے تاکہ ٹریننگ کے حوالے سے کوئی مشکلات درپیش نا ہوں انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ ادارے کا کردار کالج اور سکول تک محدود نا ہو بلکہ اس کا دائرہ کار صوبے کے تمام یونیورسٹیوں تک فعال کریں نگران صوبائی وزیر نے کہا کہ ہمارا مقصد صوبے میں تعلیم کے شعبے میں جتنی بھی ریسورسز ہیں انکو صحیح انداز میں استعمال کریں تاکہ صوبے میں تعلیم کا شعبہ جدیدیت کی طرف جاے انہوں نے کہا کہ صوبے میں تعلیمی شعبے میں جدیدیت لانے کے لیے ایک دوسرے سے کواپریٹ کریں اور تربیتی نظام کو آن لائن سسٹم پر کریں تاکہ صوبے کے دور افتادہ اضلاع کے اساتذہ کرام گھر بیٹھے ٹریننگ سے استفادہ آسانی سے لے سکیں نگران صوبائی وزیر نے کہا کہ ہم اگر چاہیں تو صوبے میں تعلیم کے شعبے میں بہت کچھ کرسکتے ہیں انہوں نے کہا کہ ادارے کو اپنی افرادی قوت کو جدید خطوط پر استوار کریں نگران صوبائی وزیر نے ادارے کے جتنے بھی مساہل ان کو حل کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے