خضدار، بچی کے ساتھ زیادتی اوربعد ازاں پھندا ڈال کر قتل کردیا گیا،واقعہ پر اہل علاقہ سوگوار

خضدار(ڈیلی گرین گوادر)خضدارمیں بچی کے ساتھ زیادتی اوربعد ازاں پھندا ڈال کر قتل کردیا گیا،واقعہ پر اہل علاقہ سوگوار۔تفصیلات کے مطابق خضدار کی تحصیل نال علاقہ ہْرّ ی میں اتوار کی سہ پہر کو ایک بچی حمیرا بنت عابد حسین غائب ہوگئی جنہیں اہل علاقے نے تلاش شروع کردیا اور اتوار کی رات گئے تک بچی نہیں مل سکی تاہم پیر کی صبح کو علاقے کے مضافات سے درختوں کے قریب بچی کی لاش مل گئی جنہیں زیادتی کے بعد گلے میں پھندا ڈال کر قتل کردیا گیا تھا، بچی کی لاش کو پہلے نال ہسپتال اور اس کے بعد خضدار ہسپتال پہنچائی گئی جہاں ڈاکٹرز ان کے ساتھ زیادتی کی تصدیق کردی۔ حمیرا کی عمر سات سے آٹھ سال کے درمیان بتائی جاتی ہے اور ان کے والدین بلوچستان کے علاقہ جھل مگسی سے تحصیل نال مزدوری کی خاطر آئے ہوئے تھے جہاں اتوار کی شام کو یہ المناک واقعہ پیش آیا،لیوی فورس نے واقعہ کی رپورٹ مرتب کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے