مبارک قاضی کی ناگہانی وفات سے نصف صدی پر محیط بلوچی ادب کا ایک عہد تمام ہوا، نوابزادہ حاجی لشکری رئیسانی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) سینئر سیاست دان وسابق سینیٹر نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی نے بلوچی زبان کے عظیم شاعر مبارک قاضی کے انتقال پر گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مبارک قاضی کی ناگہانی وفات سے نصف صدی پر محیط بلوچی ادب کا ایک عہد تمام ہوا، اپنے تعزیتی بیان میں نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی نے مزید کہا کہ مبارک قاضی نے اپنی شاعری کے ذریعے قومی تشخص، ادب و ثقافت کو اجاگر کیا، بلوچی ادب، زبان اور قومی تحریک کیلئے نصف صدی پر محیط خدمات ناقابل فراموش ہیں ان کی ناگہانی وفات سے بلوچی ادب میں ایک بہت بڑا خلاء پیدا ہوا ہے۔ انہوں نے کہاکہ مبارک قاضی کے بلوچی ادب، زبان وقومی تحریک کیساتھ عزم کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا۔ انہوں نے مبارک قاضی کے پسماندگان سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اللہ پاک مرحوم کے درجات بلند کرکے پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے