معذور افراد بھی ہمارے معاشرے کا حصہ ہیں ان کی فلاح و بہبود کے لئے ہرممکن اقدامات کئے جائیں گے، سعد بن اسد
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) ڈپٹی کمشنر کوئٹہ لیفٹیننٹ(ر) سعد بن اسد کی زیر صدارت مسلم ہینڈ اور آل بلوچستان بلائنڈ فیڈریشن کے نمائندوں کا مشترکہ اجلاس منعقد ہوا جس میں کوئٹہ کے تمام نابینا افراد کو بلائنڈ سٹیک اور بلائنڈ گھڑی مہیا کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جوکہ چند روز میں کوئٹہ کے 100 سے زائد نابینا افراد کو بلائنڈ سٹیک اور گھڑی دی جائینگی۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے کہاکہ معذور افراد بھی ہمارے معاشرے کا حصہ ہیں ان کی فلاح و بہبود کے لیے ہرممکن اقدامات کئے جائیں گے انہوں نے کہاکہ خصوصی افراد کو روزگار سمیت ہنر مند بنانے کے لیے اقدامات کئے جائیں انہوں نے کہاکہ حکومتی اداروں کے علاؤہ مخیر حضرات اور امدادی ادارے معذور افراد کی فلاح وبہبود کے لیے آگے آئیں۔