دکی میں عوامی مسائل میں روز بروز اضافہ ہوتا جارہا ہے، پشتونخوامیپ

دکی (ڈیلی گرین گوادر) پشتونخواملی عوامی پار ٹی کے صوبائی ڈپٹی سیکرٹری رزاق خان ترین نے کہا ہے کہ دکی میں 15ستمبر بروز جمعہ پا رٹی کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہرے کا انعقاد کیا جارہا ہے، پارٹی کارکن اس اہم احتجاجی مظاہرے میں عوام کی شرکت کو یقینی بنانے کیلئے اپنا کردار ادا کرے اورعوام سے اپیل کرتے ہوئے کہ وہ اپنے حقوق کیلئے اس احتجاج کو کامیاب بنائیں اور اس میں بھرپور شرکت کرے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع دکی میں مختلف علاقائی، ابتدائی یونٹوں کے اجلاسوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر دیگر ضلعی وعلاقائی رہنماء بھی ان کے ہمراہ تھے۔ انہوں نے کہاکہ پشتونخواملی عوامی پارٹی نے ڈیجیٹل مردم شماری کے پہلے روز سے اپنے عوام سے اپیل کرتی رہی کہ وہ اس میں بھر پور حصہ لیں اور اس مردم شماری کے اختتام پر آبادی کی جواعداد وشمار ظاہر کیا گیا اس کے بعد اس پر کٹ لگادی گئی جس میں پشتونوں کی تیس لاکھ سے زائد آبادی کو ختم کردیا گیا یہ کٹ صرف آبادی پر نہیں بلکہ پشتونوں کو انسانی زندگی کے بنیادی سہولیات، ضروریات، تعلیم، صحت اور تمام شعبوں سے انہیں محروم رکھنے کی عوام دشمن اقدام ہے جس کی پشتونخواملی عوامی پارٹی مذمت کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 15ستمبر کو حالیہ ڈیجیٹل مردم شماری میں پشتونوں دشمنی پر مبنی اقدامات جس میں پشتونوں کی 30لاکھ آبادی پر کٹ لگانے، بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ، بجلی اور گیس کے بلوں میں اضافے اور ناروا ٹیکسز لگانے، ہمارے مائنز اونرز، مزدوروں، ٹرانسپورٹروں پر کے جان ومال کو درپیش خطرات، ٹرکوں پر فائرنگ اور مالکان کو کروڑوں روپے کے نقصانات پہنچانے، دہشتگردانہ واقعات میں ملوث عناصر کو گرفتار کرنے، نادرا کی پشتون عوام کیلئے عوام دشمن اقدامات، سرکاری ملازمتوں کی خرید وفروخت، بدترین مہنگائی، بیروزگاری کی صورتحال اور عوام کو درپیش دیگر مسائل کے خلاف احتجاج کیا جائیگا تمام عوام اپنی شرکت کو یقینی بنائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے