ہم نوے روز میں انتخابات کیلیے تیار ہیں، اگر الیکشن کمیشن اعلان کرتا ہے ، مولانا فضل الرحمان

اسلام آباد (ڈیلی گرین گوادر) جمعیت علما اسلام اور پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ سندھ میں جی ڈی اے، ایم کیو ایم اور ن لیگ سے انتخابی اتحاد ہوسکتا ہے البتہ پیپلزپارٹی سے کوئی اتحاد نہیں ہوگا۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہم نوے روز میں انتخابات کیلیے تیار ہیں، اگر الیکشن کمیشن اعلان کرتا ہے تو بھرپور طریقے سے حصہ لیں گے۔

فضل الرحمان نے کہا کہ انتخابی اتحاد کا کوئی امکان نہیں ہے البتہ سندھ میں جی ڈی اے، ایم کیو ایم اور ن لیگ سے اتحاد ہوگا اور اُن سے رابطے بھی جاری ہیں تاہم پیپلزپارٹی سے کوئی اتحاد نہیں ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے