شہرکی ٹریفک کو منظم کرنے کے لئے جدید ٹیکنالوجی،ٹریفک لائٹس اور سینسر کے استعمال کو یقینی بنایا جائے، کمشنر کوئٹہ ڈویژن

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) کمشنر کوئٹہ ڈویژن حمزہ شفقات کی زیر صدارت کوئٹہ شہر میں ٹریفک کے بڑھتے ہوئے مسائل اور ان کے ممکنہ حل کے حوالے سے ایک اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر کوئٹہ لیفٹیننٹ(ر)سعد بن اسد،سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کوئٹہ ڈویژن وحید شریف عمرانی،ایس پی ٹریفک سٹی ملک جاوید کے علاؤہ کیوڈی اے،میٹروپولیٹن کارپوریشن،کنٹوٹمنٹ بورڈ کے علاؤہ دیگر متعلقہ محکموں کے افسران موجود تھے۔اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ شہر میں ٹریفک کے نظام کی بہتری کے لئے تمام متعلقہ ادارے باہمی تعاون سے اقدامات اٹھائے۔لوکل بسوں کو کوئلہ پھاٹک اور سریاب پل کے نی چیعارضی اسٹاپ فراہم کئے جائیں اس حوالے سے کیو ڈی اے،کنٹونمنٹ بورڈ اور میٹروپولیٹن کارپوریشن اسٹاپ کے لئے جگہ کا تعین کریں۔شہر سے تمام گوداموں کوجہاں پر ٹرکوں کے زریعے مال لایا جاتا ہے ہزارگنجی شفٹ کیاجائے جبکہ سریاب پل کے نیچے کاروبار کرنے والوں اور جگہ قبضہ کرنے والوں کے خلاف میٹروپولیٹن کارپوریشن،ضلعی انتظامیہ اور کیوڈی اے کارروائی کریں۔تمام بس ٹرمینلز ان کے بکنگ آفسز کو جلد از جلد ہزار گنجی ٹرمینل شفٹ کیا جائے۔اس بابت تمام متعلقہ ادارے ٹریفک مسائل کے حل کے لئے ایک ہفتے میں جامع رپورٹ جمع کرائیں جس کی روشنی میں اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر کوئٹہ ڈویژن حمزہ شفقات نے کہاکہ کوئٹہ تیزی سے بڑھتا ہوا شہر ہے اور بڑھتی ہوئی آبادی شہر کے بنیادی ڈھانچے بشمول سڑکوں پر دباؤ ڈال رہی ہے جس کی وجہ سے ٹریفک کی روانی میں دشواری ہوتی ہے۔اس کے علاؤہ اہم سڑکوں پر تجاوزات ہیں جو ٹریفک کی روانی کو مزید محدود کرتی ہیں۔انہوں نے کہاکہ شہر میں غیر قانونی پارکنگ ایک بڑا مسئلہ ہے لہٰذا غیر قانونی پارکنگ اور تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن ناگریز ہوچکا ہے۔انہوں نے کہاکہ کوئٹہ میں ٹریفک کے مسائل کے ممکنہ حل کے لئے نئی سڑکوں کی تعمیر اور موجودہ سڑکوں کو چوڑا کرنااور کی حالت کو بہتر بنانا بے حد ضروری ہے اس کے علاؤہ اہم سڑکوں سے تجاوزات کا خاتمہ اور پارکنگ کی مزید جگہیں فراہم کرنے کے لئے ہرممکن اقدامات کئے جائیں۔انہوں نے کہاکہ شہریوں کوٹریفک قوانین پر سختی سے عمل درآمد کرانے اور ٹریفک سیفٹی کے بارے میں شعور بیدار کرنے کے لئے بھی اقدامات کئے جائیں۔انہوں نے کہاکہ کوئٹہ میں ٹریفک کے مسائل کے ممکنہ حل کے حوالے سے ان امتزاج کو نافذ کرنا ضروری ہے۔انہوں نے کہاکہ شہر کی ٹریفک کو منظم کرنے کے لئے جدید ٹیکنالوجی،ٹریفک لائٹس اور سینسر کے استعمال کو یقینی بنایا جائے۔انہوں نے کہا کہ تمام ادارے ٹریفک کے حوالے سے ان تجاویز پرعمل درآمد کرا کے کوئٹہ شہرمیں ٹریفک کے مسائل کو نمایاں طور پر حل کر سکتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے