بلوچستان کے تمام علاقوں میں اب تک 569کنکشنزمیں سے 470بجلی چوری میں ملوث پائے گئے، ترجمان کیسکو

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) وفاقی حکومت کی ہدایت پربجلی چوروں کیخلاف آپریشن جاری،بجلی چوری کی روک تھام مہم کے دوران بلوچستان کے تمام علاقوں میں اب تک 569کنکشنز میں سے 470بجلی چوری میں ملوث پائے گئے۔ ترجمان کیسکو کے مطابق بجلی چوروں کے خلاف قانونی کاروائی کے لئے 470درخواستیں متعلقہ تھانوں میں دائر کر دی گئی ہیں جبکہ بجلی چوروں کیخلاف اب تک 41ایف آئی آر درج ہو چکی ہیں۔ ترجمان کے مطابق بجلی چوری کر نے والوں میں سے اب تک 38بجلی چور گرفتار بھی ہو چکے ہیں تمام بجلی چوروں کو4لاکھ اٹھارہ ہزار یونٹس ڈٹیکشن بل کی مد میں بھی چارج کئے جا چکے ہیں چوری شدہ یونٹ کی قیمت 2کروڑ روپے سے زائد بنتی ہے۔ ترجمان کیسکو کے مطابق بجلی چور اپنے غیر قانونی اورخود ساختہ برقی کنکشنز فوری طورپر ہٹادیں بصورت دیگر اْنکے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی صارفین اپنے اردگرد بجلی چوروں کی نشاندہی کرکے اس قومی مہم میں کیسکوکاساتھ دیں تمام صارفین اپنے بلوں کی ادائیگی کے ساتھ ساتھ اپنے ذمہ بقایاجات کی ادائیگی کو یقینی بنائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے