بجلی چوروں کے خلاف ملک گیر آپریشن جاری
لاہور(ڈیلی گرین گوادر)بجلی چوروں کے خلاف حکومت نے شکنجہ سخت کردیا،بجلی چوری کرکے خزانے کو اربوں کا نقصان پہنچانے والوں کے خلاف کارروائیاں تیز ،ملک کے مختلف شہروں سے بجلی چوروں کو گرفتار کرکے جیل میں بھجوادیا گیا ہے۔
کوٹ ادو میں واپڈا حکام کابجلی چوروں کے خلاف گرینڈ آپریشن جاری ، بتیس سے زائد جگہوں پر بجلی چوری پکڑی گئی ۔بجلی چوری بوگس میٹر اور کنڈی کا انکشاف ،واپڈاکی جانب سے استغاثات متعلقہ تھانوں کو بھجوادیے گئے ۔سرکل کے تمام تھانہ جات میں ایف آئی آرز درج ، واپڈا حکام کے مطابق بجلی چوروں کوکسی قسم کی رعایت نہ برتی جائےگی۔
جامشورو میں حیسکو سب ڈویژن کوٹری کی مختلف علاقوں میں بجلی چوروں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئےاسسٹنٹ انجینئر کوٹری گل بہار نے ٹیم کے ہمراہ کوٹری کے علاقہ دریاء بند ،آزاد کالونی ، نانگو لائین سے 40 سے زائد غیر قانونی کنکشن منقطع کردیئے ہیں۔حیسکو حکام نےبجلی چوروں کےخلاف کوٹری تھانہ پر دو مقدمات درج کرادیئےہیں۔ حیسکو حکام کی بجلی چوروں کےخلاف آپریشن بدستور جاری ہے۔
سیکریٹری پاور ڈویزن کے احکامات پرحیسکو ٹنڈوالہیار کی جانب سے تشکیل دی جانے والی ٹیمیں کاوروائیوں میں مصروف،چمبڑ روڑ، پیارولُنڈ، کھتری محلہ، پریم نگر سمیت مختلف علاقوں میں کاروائیاں۔حیسکو حکام کی جانب سے پچاس سے زائد ایف آئی آر کی درخواست مختلف تھانوں کو دے دی گئی،پولیس کی جانب سے اب تک دس افراد پر ایف آئی آر داخل کاٹ دی گئیں۔بجلی چوری کے کنکشن ختم کر کے تار ضبط کر کے بھاری جرمانے عائد۔ایس ڈی او حیسکو کا کہنا ہے کہ پولیس حیسکو کے عملے کے ساتھ مکمل تعاون کر رہی ہے ۔
ضلع گھوٹکی میں سیپکو حکام کا بجلی چوروں کیخلاف گرینڈ آپریشن شروع، ڈھرکی کے مختلف علاقوں کی 150سے زائد غیر قانونی کنڈا کنیکشن کاٹے گئے، تاریں ضبط، ایس ڈی او اکے مطابق گرینڈ آپریشن چاچڑ محلہ ،گلاب شاہ کالونی ،سینماء روڈ، راھڑکی روڈ سمیت دیگر علاقوں میں کیا گیا۔ایس ڈی اور کا کہنا تھا کہ بجلی چوری کرنا قانونی جرم ہے جس کیخلاف کارروائیاں ضلع بھر میں جاری ہیں، آپریشن کا سلسلہ آخری کنڈا کنکشن ختم کرنے تک جاری ہے گا۔
اوباڑہ میں سیپکو کی بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف کارروائی، شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی چوروں کے خلاف آپریشن کیا گیا۔ ڈائریکٹ بجلی چلانے والے 7 افراد کے خلاف سٹی تھانے میں ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے۔ایس ڈی او سیپکو کے مطابق بجلی کی چوری کی روک تھام کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں ۔ بجلی چوری کے ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں ۔