کوئٹہ، منشیات فروشوں اور پولیس میں فائرنگ کا تبادلہ ایڈیشنل ایس ایچ او گولی لگنے سے زخمی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) منشیات فروشوں اور پولیس میں فائرنگ کا تبادلہ ایڈیشنل ایس ایچ او گولی لگنے سے زخمی۔کوئٹہ ٹیکسی اسٹینڈ کے قریب سٹی نالہ میں پولیس اور منشیات فروشوں میں فائرنگ, پولیس کی جانب سے منشیات فروشوں کیخلاف آپریشن کیا جارہا تھا۔

آپریشن کے دوران منشیات فروشوں کی فائرنگ سے ایڈیشنل ایس,ایچ,او تھانہ سٹی علی محمد گولی لگنے سے زخمی ہوگئے ایڈیشنل ایس,ایچ,او علی محمد کو طبی امداد کیلئے سول ہسپتال منتقل کردیا گیا, منشیات فروشوں کیخلاف آپریشن جاری۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے