مستونگ، اسسٹنٹ کمشنر کی غیر قانونی میڈیکل اسٹورز کلینکس اور مستند ڈاکٹروں کے خلاف کاروائی متعدد میڈیکل اسٹورز سیل

مستونگ(ڈیلی گرین گوادر)مستونگ میں اسسٹنٹ کمشنر مستونگ عطاالمنیم بلوچ نے غیر قانونی میڈیکل اسٹورز کلینکس اور غیر مستند ڈاکٹروں کے خلاف کاروائی کر تے ہوئے متعدد میڈیکل سربمہر کرکے غیر قانونی ادویات قبضے میں لے لی۔تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر مستونگ عبدالرزاق ساسولی کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر مستونگ عطاالمنیم بلوچ نے محکمہ صحت کے ڈاکٹر کے ہمراہ کھڈکوچہ کے ایریا میں کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر غیر قانونی میڈیکل اسٹورز کلینکس اور غیر مستند ڈاکٹروں کے خلاف کریک ڈاؤن کر تے ہوئے متعدد میڈیکل سربمہر کرکے غیر قانونی ادویات بھی قبضے میں لے لیا۔ڈپٹی کمشنر مستونگ عبدالرزاق ساسولی کی خصوصی پر عوامی حلقوں کی شکایت پر اسسٹنٹ کمشنر مستونگ عطاالمنیم بلوچ اور محکمہ صحت کے ڈاکٹر سعید کے ہمراہ کھڈکوچہ کے مختلف ایریا میں کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر قائم غیر قانونی میڈیکل اسٹورز کلینکس پر اچانک چھاپے مارکر متعدد کلینکس اور میڈیکل اسٹورز سیل کردئے اس کے علاوہ مختلف میڈیکل اسٹورز اور کلینکس سے غیر قانونی ادویات بھی قبضے میں لے لیا جو انسانی صحت کے لئے انتہائی مضر تھے اسسٹنٹ کمشنر مستونگ عطاالمنعم بلوچ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈپٹی کمشنر مستونگ عبدالرزاق ساسولی کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں کاروائی کی گئی انہوں نے کہا کہ انسانی جانوں سے کسی کو کھیلنے کی اجازت نہیں دینگے ایسے عناصر کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائیگی انہوں نے کہا کہ ایسے کاروائیاں آئندہ بھی جاری رہے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے