خضدار میں گھر پر دستی بم حملہ

خضدار (ڈیلی گرین گوادر) خضدار میں دستی بم حملہ تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ پو لیس کے مطابق پیر کی صبح نامعلوم افراد نے خضدار سٹی گزگی حیات آباد میں شہری حنیف کے گھر پر دستی بم پھینکا جو زور دار دھماکہ سے پھٹ گیا تاہم خوش قسمتی سے دھماکے کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی سیکورٹی فورسز کی بھا ر ی نفری نے جائے وقوعہ پہنچ کر علا قے کو گھیرے میں لیتے ہوئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے