نوجوان بدلتے حالات کے ساتھ اپنے آپ کو منظم کریں ، نگران صوبائی وزیر ہیلتھ اعجاز جعفر

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)نگران صوبائی وزیر پبلک ہیلتھ انجینئرنگ (پی ایچ ای)و بہبود آبادی سردار اعجاز جعفر نے کہا ہے کہ پاکستان اور ایران دو اسلامی اور ہمسایہ ممالک ہے۔۔ عوامی سطح پر شعور اجاگر کرنے کی ضرورت ہے۔ نوجوان بدلتے حالات کے ساتھ اپنے آپ کو منظم کریں ان خیالات کا اظہار انھوں نے کوئٹہ ڈویلپمنٹ محاذ کے زیراہتمام پاک ایران ثقافتی تعلقات کے فروغ میں نوجوانوں کے کردار کے موضوع پر سیمینار سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سیمینار سے کیو ڈی ایم کے چیئرمین عبدالمتین اخونزادہ، ڈائریکٹر جنرل خانہ فرہنگ ایران کوئٹہ سید ابوالحسن میری، فرید بگٹی اور دیگر مقررین نے خطاب کیا۔ مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک ایران دوستانہ تعلقات کے فروغ کے لیے نوجوانوں کا کردار ہرگز نظرانداز نہیں کیا جاسکتا ہے، دونوں ممالک کے درمیان نوجوانوں کے ثقافتی اور تعلیمی وفود کے درمیان تبادلے ناگزیر ہیں۔ نگران صوبائی وزیر پی ایچ ای و بہبود ابادی سردار اعجاز جعفر نے کہا کہ گورنرہاوس کوئٹہ میں 10 ہزار نوجوانوں کو 6 مہنیوں کے لییای کامرس کی ٹریننگ دینگے جس کے بعد فارغ التحصیل نوجوان اس قابل ہوجائینگے کہ اپنی ہنر کیذریعے ایک لاکھ روپے ماہانہ کماسکیں گے۔ نگران صوبائی وزیر سردار اعجاز جعفر نے کہا کہ چاغی میں دو بار ڈپٹی کمشنرز رہا ہوں، پاک ایران بارڈز مارکیٹ کے مواقع مزید بڑھنے کی ضرورت ہے۔پاک ایران یوتھ ایکسچینج پروگرام وقت کی اولین ضروت ہے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کوئٹہ میں ایران کے قونصل جنرل حسن درویش وند نے کہا کہ معاشرے میں نوجوانوں کی اہمیت سے انکار ممکن نہیں ہے، علامہ محمد اقبال کی 80 فیصد شاعری فارسی زبان میں ہے۔بلوچستان کے نوجوان پاک ایران تعلقات کے فروغ کے لیے سفیر کا کردار ادا کریں..پاک ایران تعلقات کو مزید بہتر بنانے کی ضرورت ہے اور اس ضمن میں نوجوانوں کا کردار کلیدی ہوسکتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے