پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کسی غیر جمہوری ہتھکنڈوں سے مرعوب نہیں ہوں گے:مولانا عبدالغفور حیدری

کوئٹہ:جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل وسینیٹر عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ حکومت کی کرپشن کی کہانی دنیا میں پھیل گئی جبکہ نیب صرف اپوزیشن کی پگڑی اچھالنے کیلئے گرفتاریاں کررہی ہے،پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کسی غیر جمہوری ہتھکنڈوں سے مرعوب نہیں ہوں گے بلکہ ناجائز کوششوں اور دباؤ کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے  عوام اس وقت بہت مشکل میں ہیں، عوام کا جینا دو بھر ہوگیا ہے، مہنگائی اور بے روزگاری نے عام آدمی کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ  اجلاس میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی گرفتاری کی مکمل طور پر مذمت کی گئی ان کا کہنا تھا کہ تحریک کا باقاعدہ آغاز 11 اکتوبر کو ہوگا اور اس سلیکٹڈ اور نااہل حکومت کے خاتمے تک جاری رہے گی، ہم سمجھتے ہیں کہ 2 سال سے بھی زیادہ عرصہ ہوا لیکن موجودہ حکومت نے عوام سے جو وعدے کیے تھے ان میں سے ایک بھی پورا نہیں ہواانہوں نے کہا کہ اس وقت کرپٹ حکومت ہے اور اس کی کرپشن کی کہانی پوری دنیا میں پھیل گئی ہے لیکن نیب صرف اپوزیشن کی پگڑی اچھالنے کے لیے انہیں گرفتار کر رہی ہے۔ پی ڈی ایم سمجھتی ہے کہ عوام اس وقت بہت مشکل میں ہیں، عوام کا جینا دو بھر ہوگیا ہے، مہنگائی اور بے روزگاری نے عام آدمی کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے اور اس وقت لاقانونیت ہے۔ سینیٹر عبدالغفور حیدری نے کہا کہ ہم اس غیر جمہوری ہتھکنڈوں سے مرعوب نہیں ہوں گے اور اس طرح کی ناجائز کوششوں اور دبا کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔پاکستان کے عوام کے ساتھ کھڑے ہوں گے، ان کے دکھ سکھ کے ساتھی بنیں گے اور آج جو مہنگائی میں اضافہ ہوا، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ نہیں ہوا جس سے ان کی کمر ٹوٹ گئی ہے۔  

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے