اسٹیٹ بینک کا شرح سود میں اضافے کا عندیہ

کراچی (ڈیلی گرین گوادر) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے شرح سود میں اضافے کا عندیہ دے دیا ہے۔ مارکیٹ ٹریژری بلز کی نیلامی میں بنیادی شرح سود میں دو فیصد تک اضافہ کر دیا گیا۔ مرکزی بینک نے منی مارکیٹ سے ایک ہزار تین سو تیس ارب روپے اٹھا لئے ہیں۔

تفصیل کے مطابق اسٹیٹ بینک کا شرح سود میں مزید اضافے کا اشارہ دیدیا ہے۔ مارکیٹ ٹریژری بلز مہنگی ترین شرح سود پر فروخت کر دیئے گئے ہیں۔ بینکوں نے تین، چھ اور بارہ ماہ کے ٹی بلز کی نیلامی میں بلند شرح سود پر آفرز جمع کروائی گئی ہیں چھ ماہ کے ٹی بلز کی شرح سود میں یکدم دو فیصد اضافہ کر دیا گیا ہے۔ اسٹیٹ بینک نے 38 ارب روپے مالیت کے چھ ماہ کے ٹریژری بلز 24.7 فیصد کی بلند ترین سطح پر فروخت کئے۔ گذشتہ نیلامی میں چھ ماہ کے پیپر کی شرح سود 22.7 فیصد ۔

ایک سال کے پیپر کی شرح 2.12 فیصد بڑھ گئی ہے۔ 37 ارب روپے مالیت کے بارہ ماہ کے ٹی بلز 25.06 فیصد پر نیلام ہوئے۔ گذشتہ نیلامی میں اس پیپر کی شرح سود 22.7 فیصد تھی۔ تین ماہ کے بانڈ کی شرح سود میں 0.59 فیصد اضافہ ہوا۔

اسٹیٹ بینک نے ایک ہزار 255 ارب روپے کے تین ماہ کا بانڈ 23.39 فیصد پر فروخت کیا۔ مرکزی بینک کی مالیاتی پالیسی کمیٹی کا اجلاس 14 ستمبر کو ہو گا جس میں شرح سود میں دو سے تین فیصد اضافے کا امکان ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے