قران پاک نذر آتش کرنے کا واقعہ، سویڈن میں پرتشدد مظاہرے

اسٹاک ہوم: سویڈن میں قرآن مجید کو نذر آتش کرنے کا ایک اور قبیح فعل سامنے آیا ہے، اس واقعے کے بعد پرتشدد مظاہرے دیکھنے میں آئے، پولیس نے احتجاج میں ملوث تین افراد کو گرفتار کر لیا ہے غیر ملکی میڈیا کے مطابق سویڈن میں عراقی شہری سلوان مومیکا نے قرآن پاک کا نسخہ نذر آتش کیا۔ اس کے بعد ملک میں تشدد پھوٹ پڑا۔ پولیس نے کہا ہے کہ مالمو شہر میں امن عامہ کو خراب کرنے کے الزام میں 10 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔

قرآن مجید کو نذر آتش کرنے کے بعد لوگوں میں غم و غصہ پایا گیا اور کچھ گاڑیوں کو بھی آگ لگا دی گئی ۔ بعض مقامات پر پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں بھی دیکھی گئیں۔ پولیس نے کہا ہے کہ مظاہرین نے پتھراؤ کیا اور پولیس کی گاڑیوں پر حملہ کیا مومیکا سلوان نے اتوار کی سہ پہر قرآن کا ایک نسخہ جلا دیا تھا۔ اس سے پہلے بھی وہ کئی بار قرآن کے نسخے پھاڑنے جیسی حرکتیں کر چکے ہیں۔ مومیکا کی جانب سے قرآن پھاڑنے کے بعد مشرق وسطیٰ سمیت اسلامی ممالک کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آیا تھا۔

مسلم ممالک نے سویڈن سے کہا تھا کہ وہ ایسے واقعات کو کنٹرول کرے۔ قرآن پاک جلانے کے واقعات پر قابو پانے کے لیے ڈنمارک نے حال ہی میں کہا تھا کہ وہ ایسے مظاہروں پر پابندی کے لیے قانون لانے پر غور کر رہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے