بجلی بلوں پرریلیف ملے گا یا نہیں؟ آئی ایم ایف آج جواب دیگا

اسلام آباد (ڈیلی گرین گوادر) بجلی کے بلوں پر عوام کو ریلیف دینے کے معاملے پر عالمی مالیاتی فنڈ حکومتی تجاویز پر آج جواب دے گا۔ وزارت خزانہ و توانائی حکام نے آئی ایم ایف کو ریلیف پلان سے آگاہ کر دیا

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت خزانہ نے گردشی قرضہ، وصولیوں، آئی پی پیز ادائیگیوں پر اثرات پر آئی ایم ایف کو بریفنگ دی، آئی ایم ایف فراہم کردہ تجاویز کی روشنی میں جواب دے گا یاد رہے کہ نگران حکومت کا 300 یونٹ استعمال کرنے والوں کو 3 ہزار روپے جب کہ 60 ہزار سے ہزار تک بجلی بلوں والے صارفین کے 13 ہزار روپے تک ریلیف دینے کا پلان تیار ہے۔

نگراں حکومت کی عوامی ریلیف پر آئی ایم ایف سے بات چیت جاری ہے، بجلی پر ریلیف دینے کا معاملہ آئی ایم ایف کی رضامندی سے مشروط ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے