بلوچستان کی نگران کابینہ کا تیسرا مرحلہ آئندہ ہفتے متوقع ہے
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان کی نگران کابینہ کا تیسرا مرحلہ آئندہ ہفتے متوقع ہے ذرائع کے مطابق آئندہ ہفتے کوبلوچستان کی نگران کابینہ کا تیسرا مرحلہ مکمل کیاجائیگا ذرائع کے مطابق تیسرے مرحلے میں ساجد دشتی،عزیز جعفر ودیگر شامل ہونگے،ذرائع کے مطابق کابینہ کی حلف برداری 6ستمبر یوم دفاع کو متوقع ہے جہاں کابینہ کے ارکان حلف اٹھائینگے۔یاد رہے کہ نگران وزیراعلیٰ بلوچستان میر علی مردان ڈومکی اس وقت بیرون ملک دورے پر ہے اور 6ستمبر تک وزیراعلیٰ بلوچستان کی واپسی کا بھی امکان ہے۔