ہم خوش قسمت ہیں کہ ہمیں ہمارے دین نے عفت و عصمت کا ایک ایسا خوبصورت نظام دیا ہے، ربیعہ طارق

لاہور (ڈیلی گرین گوادر) حجاب اسلامی تہذیب کی ایک اہم کڑی اور شعار اسلام ہے ۔ اسلام کے احکام حجاب کی مخاطب صرف عورت نہیں، معاشرے کا ہر فرد ہے۔ ہم خوش قسمت ہیں کہ ہمیں ہمارے دین نے عفت و عصمت کا ایک ایسا خوبصورت نظام دیا ہے جس کے تحت دونوں اصناف کی حدود مقرر کی گئی ہیں- یہ نظام ایک مہذب سوسائٹی کو تشکیل دیتا ہے – ان خیالات کا اظہار حلقہ خواتین جماعت اسلامی وسطی پنجاب کی صدر ربیعہ طارق نے پریس کلب لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا

انہوں نے کہا کہ آج حالات و واقعات اس بات کو ثابت کررہے ہیں کہ ہر دور میں اسلام کے دیے ہوئے ضابطے ہی معاشرے کے استحکام اور تحفظ کی ضمانت ہیں۔۔بدقسمتی سے آئینی اعتبارسے اسلامی اور آبادی کے لحاظ سے مسلمان ملک ہونےکےباوجود ہمارے ہاں خواتین انتہائی جاہلانہ رویوں کا شکار ہیں اکثر دیہی علاقوں میں بچیوں پر تعلیم کے دروازے بند ہیں حالیہ لاہور اور رانی پور کے واقعات نے اس تلخ حقیقت کو ثابت کیا ہے کہ ہمارے ہاں لاقانونیت،بدعنوانی،اور جرائم کے پیچھے با اثر و بااختیار مقتدرہ کا ہاتھ ہوتا ہے بہالپور یونیورسٹی کے واقعے نے قوم کو بری طرح ہلا کر رکھ دیا ہے حجابی تہذیب کےبرخلاف مخلوط نظام تعلیم کی خرابیاں سرچڑھ کر بول رہی ہیں ۔تعلیمی نظام کا اخلاقی دیوالیہ پن کھل کر سامنے آگیا ہے ۔

صدر ضلع لاہور عظمی عمران نے کہا کہ افسوسناک بات یہ ہے کہ ان واقعات کوسیاسی مقاصد کے لئے استعمال تو کیا جاتا ہے مگر معاشرے کی بگڑتی صورتحال کو سنبھالنے کی فکر کہیں نظر نہیں آتی حلقہ خواتین جماعت اسلامی معاشرے کی اخلاقی زبوں حالی اور اس ضمن میں حکمرانوں کی غفلت اور بے پرواہی پر شدید غم وغصے کا اظہار کرتے ہوئے آواز احتجاج بلند کرنےکے ساتھ اس سال 4 ستمبر عالمی یوم حجاب کو چادر اور چار دیواری کےتحفظ کے نام کرتی ہے ۔

اسلام آباد کی بھولی بسری نور مقدم ہو یا آج کی رضوانہ ،رانی پور کی فاطمہ ہو یا بھاولپور یونیورسٹی اسکینڈل ،ہر واقعے نے ہمارے سر شرم سے جھکا دیئے ہیں۔ہم سمجھتے ہیں جہاں خوف خدا نہ ہو ،طاقت کا غلط استعمال ہو شرم و حیا نہ ہو قانون کا ڈر نہ ہو وہاں کمزور کااستحصال ایک معمول بن جاتا ہے خواتین اور بچیوں پر تشدد ،بے حرمتی اور معصوم بچوں کے ساتھ غیر انسانی فعل کے واقعات پر قابو پانے کے لئے معاشرے کی تربیت کے ساتھ اس تنزلی کے محرکات کا جائزہ لینے کی ضرورت ہےہم سمجھتے ہیں کہ معاشرے کا اخلاقی استحکام اور چادراورچاردیواری کا تحفظ، دینی شعور ،تعلیم و تربیت اور قانون کی بلا امتیاز عملداری سے ہی ممکن ہے ۔

جماعتِ اسلامی پاکستان میں اسی نظام عدل و انصاف کے قیام کا وژن رکھتے ہوئے ہمہ گیر سیاسی ،فلاحی اور اصلاحی پروگرام کےساتھ سرگرم عمل ہے۔ہم آپ کو بھی دعوت دیتے ہیں کہ آئیں ہمارا ساتھ دیں عالمی یوم حجاب کے موقع پر ہم اہل اقتدار اور متعلقہ اداروں سے یہ مطالبہ کرتے ہیں کہ امہات المومنین کی سیرت کو ہر شعبہ ہائے زندگی میں بطورِ نمونہ سامنے رکھا جائے۔

خواتین اور بچیوں کے ساتھ ذیادتی میں ملوث مجرمان کو عبرت ناک سزا دی جائے ۔فاطمہ ،رضوانہ سمیت دیگر واقعات کے ذمہدارن اوران کے سہولت کاروں کو عبرتناک سزا دیجائےعورتوں اور بچوں پر بڑھتے ہوئےظلم و تشدد کے واقعات کے مجرمان کو نشان عبرت بنایا جائےچائلڈ لیبر کے قوانین کو فعال کیاجائے، ان پرسختی سے عمل درآمد کروایا جائے اور مجرمان کو سخت سزائیں دی جائیں تاکہ اس طرح کے واقعات کا فوری سد باب کیا جا سکےآئین پاکستان جن بنیادی انسانی اور خواتین کے حقوق کی ضمانت دیتا ہے ان کو مکمل بحال کیا جائے ۔

خواتین کے اسلامی حقوق کی پاسداری کی جائےجماعت اسلامی خواتین کے خلاف ہر طرح کے تشدد ہراسمنٹ کی مذمت کرتی ہے اور اس بات پر زور دیتی ہے کہ بہاولپور یونیورسٹی اسکینڈل کے تناظر میں اب وقت آگیا ہے کہ خواتین کے لئے علیحدہ تعلیمی اداروں کے قیام کو یقینی بنایا جائےہم سیاست میں انتقام کے قائل نہیں خصوصاً لوگوں کے گھروں میں گھس کرچادراورچاردیواری کا تقدس پامال کرنا، خواتین کو ہراساں کرنا،سوشل میڈیا پر خواتین کے خلاف نازیبا زبان استعمال کرنا انتہائی تکلیف دہ ہے.سیاست کو اس طرح کے انتقامی ہتھکنڈوں سے پاک رکھا جائے ۔

شرکاء پریس کانفرنس نے کہا کہ عالمی یوم حجاب کے موقع پرلاہورمیں بڑے بڑے مقامات پر سیمینارز مظاہرے اور کانفرسز منعقد کی جائیں گی یونیورسٹیز کو پی ایچ ڈی اور ایم فل کے لیے مقالہ جات کے موضوعات فراہم کیے جائیں گےسرمایہ دارانہ تہذیب اور میڈیا کے اثرات کے عنوان سے وکلاء ججز کے کنونشن کا انعقادکیا جائے گا جے آئی یوتھ کے تحت حجاب :ایک رویہ, ایک طرز فکر کے عنوان سے پروگرامات منعقد کروائے جائیں گے۔

خواتین کے حقوق کے لئے کام کرنے والی غیر سرکاری تنظیموں کو خطوط ارسال کئے جائیں گے معاشرے میں حیا کے رویوں اور حجاب کے احکام میں پوشیدہ حکمتوں کے فروغ کے لئے بھرپور مہم چلائ جائے گی-4ستمبر عالمی یوم حجاب کے موقع پر لاہور میں خواتین کی واک کا اہتمام کیا جائے گا جس میں لاہور بھر کی خواتین بڑی تعداد میں شرکت کریں گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے