جماعت اسلامی نے پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کی حمایت کا اعلان کر دیا
پشاور :جماعت اسلامی نے سینیٹ الیکشن کے حوالے سے پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کی حمایت کا اعلان کر دیاتفصیلات کے مطابق پشاور میں پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کا اجلاس ہوا، اجلاس کے دوران سینیٹ کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ اجلاس کے دوران جماعت اسلامی اور پی ڈی ایم کے درمیان تمام معاملات طے پا گئے ہیں اجلاس کے دوران جماعت اسلامی نے دیگر حزب اختلاف جماعتوں کی طرح پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ ی کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے،اجلاس میں طے پایا گیا کہ مسلم لیگ ن، جے یو آئی اورعوامی نیشنل پارٹی جنرل نشستوں پرلڑیںگے، پیپلز پارٹی ٹیکنوکریٹ اورجماعت اسلامی خواتین کی نشست پر الیکشن لڑینگے۔