نگران صوبائی وزیر جمال خان رئیسانی کی سیکورٹی فورسز پر خود کش حملے کی مذمت

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)نگران صوبائی وزیر نوابزادہ جمال خان رئیسانی نے بنوں میں سیکیورٹی چیک پر پوسٹ پر خودکش حملے کی شدیدالفاظ میں مذمت کی ہے- نگران صوبائی وزیرنے اپنے ایک بیان کہا کہ دہشتگردوں کا ریاست کی رٹ کو تسلیم خم کے علاوہ کوئی چارہ نہیں اس طرح کے حملے ہمارے حوصلے پست نہیں کرسکتے انہوں نے کہاکہ مادر وطن کی دفاع میں شہید ہونیوالوں کو سلام پیش کرتے ہیں نگران صوبائی وزیر نے شہداء کے اہلخانہ سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے ان کے صبر جمیل اور زخمیوں کی جلدصحتیابی کی دعابھی کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے