ڈی جی فوڈ اتھارٹی نعیم بازئی کی محدود وسائل میں کارکردگی قابل تحسین ہے،محمد آصف ترین
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) ڈی جی فوڈ اتھارٹی نعیم بازئی کی محدود وسائل میں کارکردگی قابل تحسین ہے شہریوں کو بہتر و صاف خوراک کی ترسیل فوڈ اتھارٹی کی کارکردگی پر منحصر ھے فوڈ اتھارٹی کو تاجر کمیونٹی اور چیمبرز کیساتھ اس حوالے سے اگاہی و کام کرنا ہوگا۔یہ بات پشین چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری بلوچستان کے پیٹرن ان چیف اور فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ایگزیکٹو ممبر محمد آصف ترین نے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) فوڈ اتھارٹی نعیم بازی سے ملاقات کے بعد جاری کردہ بیان میں میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ انتظامیہ کی ناقص کارکردگی، کمزور حکمت عملی اور عملدرآمد کے فقدان کی وجہ سے بلوچستان کے عوام کو انتظامی امور کے حوالے بہت سی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا بلخصوص کھانے پینے و خوراکی مواد سب سے زیادہ ہے کیونکہ مضر صحت خوراک بیماریوں کی بنیاد اور جان لیوا ثابت ہوتا ہے لیکن اس کے برعکس وہ ادراے یا افراد جو محدود وسائل و مشکلات کے باوجود بہترین کارکردگی دکھارہے ہیں وہ قابل تحسین ہے جسکی حوصلہ افزائی و سپورٹ ہماری اخلاقی، سماجی اور انتظامی ذمہ داری ہے جسکی دلیل ڈائریکٹر جنرل(ڈی جی) فوڈ اتھارٹی نعیم بازئی ہے جسکی کارکردگی محدود وسائل و مشکل ترین حالات کے باوجود میں قابل تحسین ہے انکے وژن کے بدولت پورے ادارے کی کارکردگی قابل اطمینان ھے کیونکہ شہریوں کو بہتر و صاف خوراک کی ترسیل فوڈ اتھارٹی کی کارکردگی پر منحصر ہے فوڈ اتھارٹی کو تاجر کمیونٹی اور چیمبرز کیساتھ اس حوالے سے اگاہی وقت کی ضرورت ہے۔