وفا قی محتسب کے احکامات پر درخواست گزار کو مفت انصاف کی فراہمی
کوئٹہ : وفاقی محتسب کے اعلامیہ کے مطابق وفاقی محتسب کا ورکرز ویلفیئر فنڈ کے خلاف بروقت کارروائی عبدالطیف نے 04-08-2020ء کو وفاقی محتسب میں شکایت درج کیا کہ وہ 2002ء سے ورکرز ماڈل ہائیر سیکنڈری سکول سریاب کوئٹہ میں بحیثیت مالی ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں اور کئی سال سے ورکرز ویلفیئر بورڈ بلوچستان کو ہاؤس بلڈنگ ایڈوانس کے لئے درخواست دے رہا ہے اس نے مزید کہا کہ وہ ایک غریب گھرانے سے تعلق رکھتا ہے اور اس کو مکان کی تعمیر کے لئے رقم ضرورت ہے جبکہ ورکر ویلفیئر بورڈ نے اس سے جونیئر لوگوں کو ہاؤس بلڈنگ ایڈوانس دے دیا ہے اور اسے نہیں ملا اس حوالے سے محکمہ کے کئی سالوں سے چکر لگارہا ہے لیکن اس سلسلے میں کوئی خاطر خواہ کارروائی نہیں کی گئی بالآخر اس نے وفاقی محتسب سیکرٹریٹ سے رجوع کیا اور وفاقی محتسب نے اس حوالے سے فوری نوٹس لیا اور اس کو جو ہاؤس بلڈنگ ایڈوانس کئی سالوں سے نہیں مل رہا تھا وہ اس کو کچھ ہفتوں میں ہی مل گیا۔