کوئٹہ، انسکمب روڈ اور سرکلر روڈ کو ملانے والے چوک کا نام شہدا صحافت بلوچستان کے نام سے منسوب

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان یونین آف جرنلسٹس نے جبار بلوچ ایڈمنسٹریٹر کوئٹہ میٹروپولیٹن کارپوریشن کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ پہلی مرتبہ بلوچستان میں شہید ہونے والے صحافیوں کی قربانیوں کے اعتراف میں شہدا صحافت بلوچستان کے نام سے چوک کو منسوب کرکے ایڈمنسٹریٹر کوئٹہ نے احسن اقدام اٹھایا ہے۔ ایڈمنسٹریٹر کوئٹہ میٹروپولیٹن کارپوریشن جبار بلوچ سے بی یو جے اور کوئٹہ پریس کلب کی قیادت نے ملاقات کی اور انسکمب روڈ اور سرکلر روڈ کو ملانے والے چوک کا نام شہدا صحافت بلوچستان کے نام سے منسوب کرنے پر ان کا باضابطہ طور پر شکریہ ادا کیا۔ صحافی قیادت نے اس موقع پر کہا کہ شہید صحافیوں کے نام پر پورے ملک میں یہ پہلا چوراہا ہے۔ بی یو جے کے مطالبے پر عملدرآمد کرکے ایڈمنسٹریٹر کوئٹہ جبار بلوچ نے صحافی برادری کے دل جیت لئے ہیں۔ اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر کوئٹہ نے شہدا صحافت چوک کے از سر نو تعمیر کرنے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے