ملک میں سیاسی عدم استحکام کی وجہ سے مہنگائی میں اضافہ ہورہاہے، مولانا عبدالغفور حیدری

قلات(ڈیلی گرین گوادر) جمعیت علماء اسلا م کے سیکرٹری جنرل سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ ہم روزاول سے کہہ رہے ہیں کہ عمران خان اور ججز ایک پیج پر ہیں ماضی میں بھی ایسے فیصلے صادر ہوئے جس میں انصاف دور دور تک نظر نہیں آیا چیف جسٹس ملزم کے ساتھ کھڑا ہیں ایسا منصف جو خود فیصلے کرے اور فریق بھی بنے تو وہ انصاف کے تقاضے پورے نہیں کر سکتے ہیں چیف جسٹس کے لئے تمام ملزمان برا بر ہوتے ہیں عام انتخابات وقت پر ہونی چاہیے ملک میں سیاسی عدم استحکام کی وجہ سے مہنگائی میں اضافہ ہورہاہے عام انتخابات شفاف غیر جانبدارانہ منعقد کرانہ الیکشن کمیشن کی زمہ داری ہے آنے والے عام انتخابات میں وہ جمعیت کے کارکنوں کی خواہش پر قلات یا کوئٹہ سے الیکشن لڑینگے جمعیت علماء اسلام نے اپنے تمام اضلاع کو اختیار دیا ہے کہ وہ اپنے ضلع کے مطابق سیاسی جماعتوں سے سیٹ ایڈ جسمنٹ کرسکتے ہیں جمعیت علماء اسلام سندھ کے امیر پیر سائیں عبدالصمد ہالیجوی شریف کی رحلت سے جمعیت کے کارکنان کوشدید صدمہ پہنچاہے اللہ تعالی ان کی درجات بلند فرمائے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اپنی رہائش گاہ جامعہ شاہ ولی اللہ کوہنگ اور المرکز اسلامی قلات میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر جمعیت علماء اسلام کے رہنما ؤں مولانا نظام الدین نیچاری حافظ ابراہیم لہڑی حافظ خورشید مدنی حافظ قاسم لہڑی مولانا عبدالرحمان پندرانی عبدالقدوس عباسی ملا محمد نواز زہری اور دیگر بھی موجود تھے سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے کہاعام انتخابات وقت پر صاف وشفاف آزادانہ اور منصفانہ ہونے چاہیے الیکشن وقت پر نہ ہونے سے ملک عدم استحکام کا شکار ہوسکتا ہے اس لئے ضروری ہے کہ عوام اپنی قیادت خود منتخب کرے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ ملک میں سیاسی عدم استحکام کی وجہ سے مہنگائی میں روز بروز اضافہ ہوتا جارہاہے اس لیئے ضروری ہیکہ عام انتخابات وقت پر ہونی چاہیے ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جمعیت عام انتخابات کے لئے اپنی تمام اضلاع کو اختیارات دیئے ہے کہ وہ اپنے طور پر کسی سیاسی جما عت سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کر سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ قلات کے کارکنوں کی خواہش ہے کہ اس بار وہ قلات سے الیکشن لڑیں مگر اسکا فیصلہ جماعت کریگی انہوں نے جمعیت علماء اسلام سندھ کے امیر پیر سائیں حضرت عبدالصمد ہالیجوی شریف کے انتقال پر گہرے رونج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ آج ہم ایک بہت بڑے بزرگ نیک اور وقت کے ولی اللہ سے محروم ہوگئے ہیں ان کی خلاء مدتوں پر نہیں ہوگی انہوں دعاکی کہ اللہ پاک مرحوم حضرت سائیں عبدالصمد ہالیجوی شریف کی درجات بلند فر مائے اور انکے پسماندہ گان کوصبر جمیل عطاء فرمائے سینٹر مولاناعبدالغفور حیدر ی نے حضرت مولانا سائیں عبدالصمد ہالیجوی شریف کی رحلت کا سن کر اپنے تمام تر مصروفیات کو چھوڑ کر ہالیجوی شریف سندھ روانہ ہوگئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے