صوبائی حکومت محکمہ معدنیات کی بہتری کیلئے صوبائی سطح پر ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے، عمیر محمد حسنی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)صوبائی مشیر معدنیات عمیر محمد حسنی نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت محکمہ معدنیات کی بہتری کیلئے صوبائی سطح پر ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے محکمے کی کارکردگی کو بہتر بنانے کیلئے محکمہ معدنیات کے ڈائر یکٹریٹ جنرل کے دورے کے دوران کیا۔ اس موقع پر سیکرٹری معدنیات سیدال خان لونی،ڈائر یکٹر جنرل معدنیات عبداللہ شاہوانی،، ڈائر یکٹر معدنیات عبدالسلام لہڑی،ڈپٹی ڈائر یکٹر معدنیات ا کمل کاکڑ،ڈپٹی ڈائر یکٹر معدنیات حسن بگٹی،ڈپٹی ڈائر یکٹر جوڈیشل متین کاکڑ،ڈپٹی ڈائر یکٹر ماربل سید رفیع اللہ آغا بھی موجود تھے۔ اس موقع پر صوبائی نگران مشیر نے کہا ہے کہ محکمہ معدنیات کو مزید جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے تمام تر وسائل بر وئے کار لائیں گے۔انہوں نے کہا ہے کہ محکمے سے متعلق جو مسائل ہیں انہیں ترجیحی بنیادوں پر حل کرینگے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے