کھلاڑی ہر جگہ امن کے سفیر ہوتے ہیں اور ان کے باعث سبز ہلالی پرچم دنیا کے کونے کونے میں لہرایا جاتا ہے، نگران وزیراعلیٰ
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) نگران وزیراعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی نے اولمپین ارشد ندیم کو ورلڈ ایتھلیٹکس چمپئن شپ میں سلور میڈل جیتنے پر مبارکباد پیش کی ہے اپنے ایک تہنیتی پیغام میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ پاکستانی سٹار اولیمپن پاکستان کے پہلے وہ کھلاڑی ہیں کہ جنہوں نے عالمی سطح پر جویلین تھرو میں پاکستان کو بین الاقوامی سطح پر بڑی کامیابی دلائی ہے اور جویلین میں اس سال کی سب سے بڑی تھرو کی ہے نگران وزیراعلیٰ نے کہا کہ ان کی یہ کامیابی ملک کے لئے بہت بڑا اعزاز ہے انہوں نے کہا کہ کھلاڑی ہر جگہ امن کے سفیر ہوتے ہیں اور ان کے باعث سبز ہلالی پرچم دنیا کے کونے کونے میں لہرایا جاتا ہے نگران وزیراعلیٰ نے اس امید کا اظہار کیا کہ اولمپین ارشد ندیم یوں ہی اپنی کامیابیوں کا سلسلہ جاری رکھیں گے اور ملک کا نام عالمی سطح پر روشن کرتے رہیں گے۔