اورماڑہ، مقامی ماہیگیروں نے غیر قانونی فشنگ میں مصروف گجہ ٹرالرز کی ویڈیو وائرل کردی

گوادر (ڈیلی گرین گوادر) اورماڑہ سیکونی کے مقام پر گجہ ٹرالرز کا ڈھیرہ،مقامی ماہیگیروں نے غیر قانونی فشنگ میں مصروف گجہ ٹرالرز کی ویڈیو وائرل کردی۔تفصیلات کے مطابق ماہ اگست میں ماہیگیری کا سیزن شروع ہوتے ہی مہلک جالوں سے لیس ٹرالر ضلع گوادر کی سمندری حدود کا رخ کرکے سمندری حیات کی دیدہ دلیری سے نسل کشی کرتے ہیں اس سال کا سیزن شروع ہوتے ہی ضلع بھر سے ماہیگیروں کی جانب سے ٹرالرز کی موجودگی حوالے شکایات موصول ہونا شروع ہوگئے ہیں۔دوسری جانب محکمہ فشریز کا دعویٰ ہے کہ ضلع گوادر کے حدود میں فشریز ٹیم ہر وقت پٹرولنگ میں مصروف ہے اور ان کے مطابق ضلع گوادر کے سمندری حدود میں ٹرالرز نہیں ہیں جبکہ دوسری جانب آئے روز مقامی ماہیگیر سمندر میں موجود ٹرالرز کی ویڈیو بناکر وائرل کرتے ہیں۔مقامی ماہیگیروں کے مطابق ٹرالز دیدہ دلیری کے ساتھ ساحل کنارے سمندری حیات کی نسل کشی میں بلا خوف و خطر پائے جاتے ہیں مگر محکمہ کے پٹرولنگ ٹیم انہیں دیکھنے و انکے خلاف کاروائی کرنے سے قاصر ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے