نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ25 اگست کو کوئٹہ کا دورہ کریں گے
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ 25 اگست کوئٹہ کا دورہ کریں گے۔ ذرائع کے مطابق نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کا آج کوئٹہ کا دورہ متوقع ہے دورہ کوئٹہ کے موقع پر انوار الحق کاکڑ امن و امان کی صورتحال، ترقیاتی امور سمیت دیگر اہم اجلاسوں کی صدارت کرینگے، نگراں وزیر اعظم سے صوبے کے قبائلی اور سیاسی زعماء بھی ملاقاتیں کریں گے۔