سبی، قومی شاہراہ پر چار مختلف ٹریفک حادثات میں سب انسپکٹر سمیت چار افراد جاں بحق 6 افراد زخمی

سبی(ڈیلی گرین گوادر)قومی شاہراہ پر چار مختلف ٹریفک حادثات میں سب انسپکٹر سمیت چار افراد جاں بحق چھ افراد زخمی ہوگئے زخمیوں میں ایک خاتون بھی شامل ہیں،جاں بحق و زخمیوں کو سول ہسپتال سبی اور 1122سینٹربختیار آباد منتقل کردیا گیا،سب انسپکٹر جیون خان ابڑو کی شہادت کی خبر ملتے ہی ڈی آئی جی پولیس سبی رینج علی شیر جھکرانی سول ہسپتال پہنچ گئے شہید آفیسر کی شہادت پر آفسوس کا اظہار،پولیس اہلکار کو بہتر علاج معالجہ کی ہدایت تفصیلات کے مطابق سندھ بلوچستان قومی شاہراہ پرمٹھٹری کے قریب تیز موٹر سائیکل سوار گرگئے جن میں تین افراد گل محمد،صاحب زادی اور بشیر احمد زخمی ہوگئے واقع کی اطلاع ملتے ہی ہائی وے پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو اٹھا کر گاڑی میں سوار کرررہے تھے کہ اس دوران پیچھے سے ایک تیز رفتار گاڑی نے پولیس انسپکٹر جیون خان ابڑو اور کانسٹیبل محبوب علی کو ٹکر مار ا جس کے نتیجے میں سب انسپکٹر جیون خان ابڑو موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ کانسٹیبل محبوب علی زخمی ہوا جاں بحق اور زخمی افراد کو سول ہسپتال سبی منتقل کردیا گیا جہاں پر زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے واقعے کی اطلاع ملتے ہی ڈی آئی جی پولیس سبی رینج علی شیر جھکرانی سول ہسپتال سبی پہنچ گئے زخمی اہلکار کی بہتر علاج معالجہ کی ہدایت کی جبکہ شہید پولیس آفیسر جیون خان کے شہادت پر آفسوس کا اظہار کیا واقعے کے بعد گاڑی ڈرائیور فرار ہوگیا تیسرے واقعے میں بختیار آباد کے مقام قومی شاہراہ پر مزدا ٹرک اور رکشہ کے درمیان تصادم ہوا جس کے نتیجے میں رکشہ میں سوار دو افراد عرفان اور اللہ دتہ جاں بحق ہوگئے لیویز فورس نے ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردی جبکہ حادثے کا چوتھا واقعہ چکھڑا کے مقام پر پیش آیا جس میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی ہوگئے جاں بحق و زخمیوں کو 1122 سینٹر بختیار آباد منتقل کردیا گیا ہے زخمیوں کو طبی امداد فراہم کیا جارہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے