سینیٹ الیکشن، بلوچستان کے 4امیدوار دستبردار

کوئٹہ: بلوچستان سے سینیٹ انتخابات میں حصہ لینے والے چار امیدوار دستبردار ہوگئے تین کا تعلق بلوچستان عوامی پارٹی جبکہ ایک کا پی ٹی آئی سے ہے12نشستوں پر 32امیدوار مد مقابل ہونگے، الیکشن کمیشن حکام کے مطابق جمعرات کو سینیٹ انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کے لئے کاغذات نامزدگی واپس لینے کے آخری دن جنرل نشستوں پر دو امیدواروں بلوچستان عوامی پارٹی کے اور نگزیب جمالدینی اور پی ٹی آئی کے سید ظہور آغا نے اپنے کاغذات نامزدگی واپس لئے جبکہ خواتین کی نشستوں پر بلوچستان عوامی پارٹی کی شانیہ خان اور غیر مسلموں کی نشست پر بلوچستان عوامی پارٹی کے خلیل جارج نے کاغذات نامزدگی واپس لئے۔حکا م کے مطابق کاغذات نامزدگی واپس لینے کے بعد اب سینیٹ انتخابات میں کل 32امیدوار میدان میں ہیں جن میں 7جنرل نشستوں پر 16، دو ٹیکنو کریٹ نشستوں پر 4، دو خواتین نشستوں پر 8جبکہ غیر مسلموں کے لئے مختص ایک نشست پر 4امیدوار مد مقابل ہونگے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے