بھارتی جاسوس اور اس کا سہولت کار گرفتار
کراچی (ڈیلی گرین گوادر)ڈسٹرکٹ سٹی پولیس اور حساس ادارے نے کلاکوٹ تھانے کی حدود میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے ملک بھر میں جاسوسی میں ملوث بھارتی جاسوس اور اس کے سہولت کار کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 2 بھارتی پاسپورٹ، 1 پستول، 5لاکھ ایرانی کرنسی، جعلی جیولری بکس، 6 موبائل فونز، 1 ٹیبلٹ اور دیگر کاغذات برآمد کرلیے گئے۔ بھارتی جاسوس کی شناخت اکھل دیوولد مدھو سدھاناں جالیکھا اور سہولت کار کی ظہور احمد ولد امام بخش کے ناموں سے کی گئی ہے۔ ملزم ملک کے مختلف اہم اور حساس مقامات کی جاسوسی کر رہا تھا، بھارتی جاسوس کو گرفتار کرکے مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں