شہریوں کو ماورائے آئین و قانون لاپتہ کرنا نہ صرف آئین کی بلکہ بنیادی انسانی حقوق کی بھی خلاف ورزی ہے، ترجمان نیشنل پارٹی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) نیشنل پارٹی کے صوبائی ترجمان نے جاری بیان میں نیشنل پارٹی کے رکن محکمہ صحت کے ملازم و تربت کی باعزت شخصیت ڈاکٹر رفیق احمد بلوچ کو کراچی سے لاپتہ کرنے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کو ماورائے آئین و قانون لاپتہ کرنا نہ صرف آئین کی بلکہ بنیادی انسانی حقوق کی بھی خلاف ورزی ہے جو کہ مکمل طور پر قابل مذمت ہے۔بیان میں کہا گیا کہ رفیق احمد اپنے بچوں کے علاج معالجہ کے غرض سے کراچی گئے ہوئے تھے لیکن اس باعزت شہری کو 11 اگست کو صدر کے علاقے سے لاپتہ کیا گیا۔اور خاندان کو ان کے متعلق بیخبر رکھا گیا ہے۔جو کہ تشویشناک ہے۔بیان میں کہا گیا کہ اگر کسی بھی ادارے کو ان کے متعلق کوئی غلط فہمی تھا وہ زمہ داروں سے رابطہ کر کے اپنی غلط فہمی دور کرسکتے تھے۔ لیکن افسوس آئین و قانون کو بلائے طاق رکھا گیا۔بیان میں کہا گیا کہ رفیق احمد بلوچ کو بازیاب کیا جائے رفیق احمد نیشنل پارٹی کا زمہ دار سیاسی کارکن ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے