نگران حکومت بجٹ خسارہ کو نیچے لانے کیلئے غیر ضروری اخراجات کم سے کم سطح پر رکھے گی، نگران وزیراعلیٰ بلوچستان

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)نگران وزیراعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی نے کہا ہے کہ نگران حکومت بجٹ خسارہ کو نیچے لانے کیلئے غیر ضروری اخراجات کم سے کم سطح پر رکھے گی غیر ملکی دوروں، پروٹوکول اور دیگر مدات میں خرچوں کو کم کیا جائے گا اور عوامی خزانے پر اضافے بوجھ نہیں ڈالا جائے گاوفاق کے ذمہ بلوچستان کے مختلف مدات میں تقریباً87ارب روپے کے واجبات کی وصولی کیلئے نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ سے درخواست کی جائے گی تاکہ طویل مدت سے تعطل کا شکار واجبات کے حصول کیلئے ایک واضح طریقہ کار وضع کیا جاسکے ان خیالات کا اظہار انہوں نے محکمہ منصوبہ بندی و ترقیات اور محکمہ خزانہ کی جانب سے ترقیاتی اور مالیاتی امور پر دی جانے والی بریفنگ کے دوران کیا چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان، ایڈیشنل چیف سیکرٹری منصوبہ بندی و ترقیاتی حافظ عبدالباسط اور سیکرٹری خزانہ زاہد سلیم بھی اس موقع پر موجود تھے وزیراعلیٰ کو صوبے کے ترقیاتی، مالیاتی اور معاشی امور و مسائل پر تفصیلی بریفنگ دی گئی جن میں پی ایس ڈی پی میں شامل جاری ترقیاتی منصوبوں کی پیشرفت، سی پیک کے منصوبے، غیر ملکی تعاون کے منصوبے، گوادر کے ترقیاتی منصوبے اور سیلاب متاثرہ علاقوں کی بحالی کے منصوبے بھی شامل تھے وزیراعلیٰ نے کہا کہ نگران حکومت کی ذمہ داری ہے کہ ایک پر امن ماحول میں صاف اور شفاف انتخابات کا انعقاد یقینی بنایا جائے جس کیلئے مالی و انتظامی نظم و نسق بنیادی اہمیت رکھتا ہے انہوں نے ہدایت کی کہ جاری ترقیاتی منصوبوں کو مقررہ مدت کے اندر مکمل کیا جائے اور جو منصوبے تکمیل کے قریب ہیں ان کی ترجیحی بنیادوں پر تکمیل یقینی بناتے ہوئے عوام تک ان کے ثمرات پہنچائے جائیں کیونکہ منصوبوں کی تکمیل میں غیر ضروری تاخیر سے تخمینہ لاگت میں بھی اضافہ ہوتا ہے وزیراعلیٰ نے محکمہ خزانہ میں جاری اصلاحاتی پروگرام کو سراہتے ہوئے سیکرٹری خزانہ اور ان کی ٹیم کی کاوشوں کی تعریف کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے