پاک فوج کے جوانوں نے جواں مردی سے لڑتے ہوئے دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملایا، میر علی مردان ڈومکی
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی نے جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے چھ جوانوں کی شہادت پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے شہید جوانوں کے درجات کی بلندی اور سو گوار خاندانوں کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے اپنے ایک بیان میں نگران وزیراعلیٰ نے کہا کہ پاک فوج کے جوانوں نے جواں مردی سے لڑتے ہوئے چار دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملایا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنی سیکورٹی فورسز پر فخر ہے جنہوں نے ہمیشہ دہشت گردوں اور تخریب کاروں کے ناپاک عزائم میں انہیں ناکام بنایا ہے نگران وزیراعلیٰ نے کہا کہ دہشت گردی کی ان بزدلانہ کاروائیوں سے ہمارے حوصلے پست نہیں ہو سکتے پوری قوم اپنے سکیورٹی اداروں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور ہم اپنے سیکیورٹی اداروں اور عوام کے تعاون سے دہشت گردی کی عفریت کا مکمل خاتمہ کریں گے۔