مہنگائی نے غریب عوام کی زندگی اجیرن کرکے رکھی دی ہے، ڈاکٹرقاسم بلوچ

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)پاکستان غریبوں کی پارٹی کے چیئرمین ڈاکٹرقاسم بلوچ نے کہا ہے کہ مہنگائی نے غریب عوام کی زندگی اجیرن کرکے رکھی دی ہے عوام کیلئے دو وقت کی روٹی کھانا مشکل ہوگیا ہے نگران حکومت مہنگائی کو کنٹرول اورعوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے فوری اقدامات اٹھائے۔یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں ڈاکٹرقاسم بلوچ نے کہا کہ مہنگائی اسوقت پاکستان میں اپنے عروج کو پہنچ چکی ہے رہی سہی کسر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے نے پوری کرکے رکھ دی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس وقت آٹا،چینی،گھی،دالوں سمیت دیگر اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں بے پناہ اضافے کی وجہ سے غریب عوام کی دسترس سے باہر ہوچکی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی اور بے روزگاری کے ہاتھوں عوام اپنے بچوں سمیت خود کشیاں کر رہے ہیں لیکن کوئی پوچھنے والا نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ سابقہ حکمرانوں نے آئی ایم ایف کے کہنے پر ملک میں ٹیکسوں کی بھرمار کی اور پٹرولیم،بجلی،گیس کی قیمتو ں میں کئی گنا اضافہ کیا جس کااثر براہ راست غریب عوام پر پڑ رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ مہنگائی کی وجہ سے عوام کو دو وقت کی روٹی کھانا مشکل ہوگیا ہے نگران وفاقی حکومت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں اورمہنگائی میں کمی کیلئے عملی اور موثر اقدامات اٹھائے اور مصنوعی مہنگائی کرنے والوں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کرکے عوام کو ریلیف فراہم کیا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے