مخالفین جتنی بھی کوشش کریں لیکن ہمارے کارکنوں کو کبھی ڈرایا اور دھمکایا نہیں جاسکتا، سردار ذادہ شہزاد صالح

اوتھل(ڈیلی گرین گوادر) لسبیلہ عوامی اتحاد کے سربراہ و سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان کے معاون خصوصی سردار ذادہ شہزاد صالح بھوتانی نے کہا کہ مخالفین جتنی بھی کوشش کریں لیکن ہمارے کارکنوں کو کبھی ڈرایا اور دھمکایا نہیں جاسکتا۔ ہم مخالفین کا ہر میدان اور محاذ میں ڈٹ کر مقابلہ کرینگے۔شرافت کوہماری کمزوری نہ سمجا جائے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بھوتانی رابطہ آفس اوتھل میں کیا۔سردارزادہ شہزاد بھوتانی رہنماؤں و کارکنان کی گزشتہ دنوں احتجاجی مظاہرہ کرنے پر ایف آئی آر درج ہونے پر اظہار یکجہتی کے لیئے بھوتانی رابطہ آفس اوتھل پہنچے پر رہنماؤں و کارکنان کی جانب سے شاندار استقبال کیا گیا انہوں نے بھوتانی رابطہ آفس اوتھل میں مختلف طبقہ فکر کے لوگوں سے ملاقات کی اور گزشتہ روز احتجاجی مظاہرہ کرنے پر رہنماؤں و کارکنان پر ایف آئی آر ہونے پر ان کی آظہار یکجہتی کیا۔اس موقع پر انہوں نے کہا ہے کہ لسبیلہ عوامی اتحاد بھوتانی گروپ جمعیت علمائے اسلام اور بی این پی کے رہنماؤں اور کارکنان پر ایف آئی آر کرنا ایک نامناسب عمل ہے اپنے حقوق کے لئے احتجاج کرنا سب کا حق ہے انہوں نے کہا کہ ہم بھوتانی گروپ عوامی اتحاد میں شامل تمام جماعتوں کے مشکور و ممنون ہیں جنہوں نے ہماری کال پر احتجاج میں شرکت کرکے جعفر رند کی رہائی میں اہم کردار ادا کیا انہوں نے کہا ہے کہ ہم کسی رہنما و کارکن سے کسی قسم کی زیادتی برداشت نہیں کریں گے۔ہم ہر مشکل وقت اور گھڑی میں کارکنوں کے ساتھ ہیں اور ساتھ رہیں گیاور ہم ان کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے انہوں نے کہاہے مخالفین جتنی بھی کوشش کریں لیکن ہمارے کارکنوں کو کبھی ڈرایا اور دھمکایا نہیں جاسکتا۔ ہم مخالفین کا ہر میدان اور ہر محاذ پر ڈٹ کر مقابلہ کرینگے۔انہوں نے کارکنوں کی ضمانت پر انہیں مبارکباد پیش کی۔اس موقع پر چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل حب محمد ابراہم دودا، سردار اختر انگاریہ چیئرمین یوسی کہنواری شفیع محمد انگاریہ، پیر مجید شاہ جیلانی،کریم بخش دودا، پیر مرتضی شاہ جیلانی، پیرغلام محمد شاہ جیلانی، محمد ابراہم عادل، بابو دودا، ڈاکٹر محمد خان شیخ، حاجی قادر بخش خاصخیلی، پیر قادر شاہ جیلانی،محی الدین جاموٹ، حمید شاہین چنہ، اللہ بخش دودا،محمد سلیم بلوچ و دیگر کثیر تعداد میں رہنما و کارکنان موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے