پاکستانی خواتین کےحقوق کا ٹھوس فوائد میں تبدیل نہ ہونا افسوسناک ہے، نیلوفر بختیار
اسلام آباد (ڈیلی گرین گوادر) قومی کمیشن برائے حیثیت نسواں کی چیئرپرسن نیلوفر بختیار نے نگران وزیراعظم کو خط لکھ کر گھریلو ملازم خواتین کے تحفظ سے متعلق چارٹر آف ڈیمانڈ بھی پیش کر دیا۔چارٹر آف ڈیمانڈ قانونی و انسانی حقوق کے ماہرین کی مشاورت سے تیار کیا گیا۔خط میں کہا گیا ہے کہ گھریلو ملازم بہادر خواتین کو اکثر تشدد کا سامنا کرنا پڑتا ہے،بعض مقامات پر ان خواتین کی جان کو بھی خطرات ہوتے ہیں، ایسی خواتین ہماری غیر متزلزل حمایت اور تحفظ کی مستحق ہیں۔نیلوفر بختیار کا کہنا ہے کہ پاکستانی خواتین کےحقوق کا ٹھوس فوائد میں تبدیل نہ ہونا افسوسناک ہے،یقین ہے وزیراعظم کا مؤقف خواتین کے حقوق کے تحفظ کیلئےامید کی کرن ثابت ہوگا،نگران وزیراعظم کی قیادت میں پاکستان میں خواتین کےروشن مستقبل کے منتظر ہیں۔